ETV Bharat / state

اگرآپ قربانی کا جانور خرید رہے ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں کاخیال رکھیں - urdu news

عید الاضحی جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے اس حوالے سے قربانی کےجانوروں کی خریداری کا درست طریقہ کیا ہے اور بیشتر لوگ خریداری میں کیوں ناجائز طریقے کو اپناتے ہیں؟ اس حوالے سے بنارس کے معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی سے بات چیت کی تو انہوں نے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا صحیح طریقہ بتایا۔

اگرآپ قربانی کا جانورخرید رہے مندرجہ ذیل باتوں کاخیال رکھیں

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 4:19 PM IST

مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن خریداری ہو رہی ہے ان حالات میں قربانی کے جانوروں کے لئے جو شرائط ہیں ان پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔

اگرآپ قربانی کا جانورخرید رہے مندرجہ ذیل باتوں کاخیال رکھیں

جانور میں کوئی بھی عیب نہیں ہونا چاہیے اس شرط پر مکمل طریقے سے تبھی عمل ہوسکتا ہے جب جانور موجود ہو آن لائن خریداری پر آپ جانور کا جائزہ اچھے سے نہیں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانور کا فوٹو آن لائن دیکھ کر اس کے تمام عیب سے باخبر ہونا ممکن نہیں ہے۔

بعض اوقات فوٹو میں کچھ اور رہتا ہے جبکہ کی حقیقت میں کچھ اور ہوتا ہے ایسے میں جانور کو سامنے سے دیکھ کر ہی خریداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں بکروں کے بازار میں زیادہ تر لوگ زندہ بکروں کو تول کر خریداری کرتے ہیں جب کہ یہ طریقہ ناجائز ہے انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ اس لیے ناجائز ہے کیونکہ اس میں دھوکہ کا معاملہ ہو سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں: بنارس: امام علی رضا کے یوم پیدائش پر شعری نشست و محفل کا اہتمام

بعض اوقات بیچنے والے بکرے کو وقتی طور پر کچھ کھلا پلا دیتے ہیں یا کوئی ایسی وزنی چیز رکھ دیتے ہیں یا اس کے سانس آنے جانے سے تول میں کمی بیشی کا امکان ہے لہذا شریعت نے ایسی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.