ETV Bharat / state

Rajbhar's Visit to Jaunpur سوئے ہوئے سماج کو بادشاہی کا گر سکھانے آیا ہوں، راج بھر - راج بھر کا جونپور دورہ

پارٹی کی 'ساودھان یاترا' کے تحت جونپور کے جلالپور میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ سماج کو جگانے کے لئے ساودھان یاترا لے کرآیا ہوں۔ سماج کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔ خواتین کو حق تعلیم ساوتری بھائی پھولے نے دیا۔بکھرا ہوا سماج کبھی بھی بادشاہ نہیں بن سکتا لیکن آپس میں لڑ کر دوسروں کو بادشان ضرور بنا دیتاہے۔Om Prakash Rajbhar's address to the public

راج بھر
راج بھر
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:24 AM IST

جونپور:سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے آج یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سوئے ہوئے سماج کو بادشاہی کا گر سکھانے آیا ہوں۔ بکھرا ہوا سماج کبھی بھی بادشاہ نہیں بن سکتا۔Om Prakash Rajbhar's address to the public

پارٹی کی 'ساودھان یاترا' کے تحت جونپور کے جلالپور میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ سماج کو جگانے کے لئے ساودھان یاترا لے کرآیا ہوں۔ سماج کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔ خواتین کو حق تعلیم ساوتری بھائی پھولے نے دیا۔بکھرا ہوا سماج کبھی بھی بادشاہ نہیں بن سکتا لیکن آپس میں لڑ کر دوسروں کو بادشان ضرور بنا دیتاہے۔

اوم پرکاش نے راج بھر سماج کے لئے اپنی مبینہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی، غریبوں کا مفت علاج، یکساں مفت تعلیم کے لئے قانون بنانے کے وہ دہلی تک لڑائی لڑرہے ہیں۔ بھر۔راج بھر برداری کو ایس ٹی میں شامل کرنے کی تجویز وزیر علی یوگی کے ذریعہ دہلی بھیج دی گئی ہے۔ اب اس کے لئےہر ضلع سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ دہلی پہنچتے ہی وہ دہلی جائیں گے اور اسے نافذ کرانے کے لئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بات کریں گے۔

ایس بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ سرکاریں امیر سرمایہ داروں کے ایک لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کا قرض معاف کرسکتی ہیں تو غریبوں کے گھریولی بجلی بل بھی معاف کیاجانا چاہئے۔ ان کی پارٹی مفت بجلی، مفت مساوی تعلیم، پرائیویٹ و سرکاری سبھی اسپتالوں میں حکومت کے خرچ پر غریبوں و عام آدمی کے علاج کی سہولیت کی لڑائی لڑرہی ہے۔ان مسائل پر عوام کو جوڑنے کے لئے وہ پوری ریاست میں ریلیاں کررہے ہیں۔

ذات مردم شماری کے لئے صف آراء ہونے کی دعوت دیتے ہوئے راج بھر نے کہا کہ تحریکات و مہمات سے حکومتیں دباو میں ہیں۔عوام اس مسئلے پر جتنی جلدی کھل کر سامنے آئیں گی اتنی ہی جلد اسے کرانےمیں کامیابی مل جائےگی۔ذات مردم شماری کے ذریعہ سے سماج کے دبے، کچلے، کافی پسماندہ، دلتوں اور غریبوں کو ان کا حق دلانے کا کام کیا جائےگا۔

راج بھر نے کہا کہ وہ ساودھان یاترا غریبوں، محرومین ، دلتوں، کافی پچھڑوں کو جگانے کے لئے شروع کیا ہے۔ ہر ریلی میں لوگوں کو ہجوم جمع ہورہا ہے۔ یہ ہجوم حکومتوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ ریاست کا یہ سماج اپنے حق کے لئے بیدار ہوچکا ہے۔

یواین آئی

مزید پڑھیں: اوم پرکاش راج بھر اب 'اسلم' بن گئے ہیں، ریاستی وزیر کا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.