ETV Bharat / state

ہندوستان کے ہر ذرے کا پجاری ہوں: مودی - ہر ذرے کا پجاری ہوں

I am the priest of every part of India: Modi وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مریادا پروشوتم بھگوان رام کے شہر ایودھیا میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی مٹی کے ہر کن کن اور جن جن کے پجاری ہیں۔

ہندوستان کے ہر ذرے کا پجاری ہوں: مودی
ہندوستان کے ہر ذرے کا پجاری ہوں: مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 10:45 PM IST

Updated : Dec 30, 2023, 10:51 PM IST

ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مریادا پروشوتم بھگوان رام کے شہر ایودھیا میں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کی مٹی کے ہر کن کن اور جن جن کے پجاری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے از سر نو تعمیر شدہ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اور نئی امرت بھارت ٹرینوں اور وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے ریلوے کے کئی دیگر منصوبے بھی قوم کے نام وقف کئے۔ اس کے بعد انہوں نے نو تعمیر شدہ ایودھیا ہوائی اڈے کا بھی افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایودھیا دھام میں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اپنے روڈ شو کے دوران اس مقدس شہر میں موجود جوش و خروش کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا 22 جنوری کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ میں ہندوستان کے ہر ذرّے اور فرد کا عقیدت مند ہوں، میں بھی آنے والے رام مندر میں پران پرتشٹھا کے دن کے لیے بے تاب ہوں۔

وزیر اعظم نے 30 دسمبر کی اہمیت کا ذکر کیا، کیونکہ نیتا جی سبھاس چندر بوس نے 1943 میں اسی دن انڈمان میں ترنگا لہرایا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آزادی کی تحریک سے جڑے ایک ایسے مبارک دن پر، آج ہم امرت کال کے عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت مہم کو ایودھیا سے نئی توانائی مل رہی ہے۔ انھوں نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایودھیا کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پروجیکٹ ایودھیا کو قومی نقشے پر دوبارہ مرتسم کرنے کا کام کریں گے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ورثے کی دیکھ بھال ترقی کی نئی بلندیوں کو سر کرنے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج کا ہندوستان قدیم اور جدید دونوں کو شامل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ انھوں نے 4 کروڑ غریب شہریوں کے لئے پکے مکانات، ڈیجیٹل انڈیا میں پیش رفت کے ساتھ مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش؛ 30000 سے زیادہ پنچایت بھونوں کے ساتھ کاشی وشوناتھ دھام ؛ 315 سے زیادہ میڈیکل کالجوں کے ساتھ کیدار دھام کے احیاء؛ ہر گھر جل کے ساتھ مہاکال مہالوک؛ بیرون ملک سے ورثے کے نمونوں کی واپسی، خلا اور سمندر میں حاصل کامیابیوں کے ساتھ رام للا کے عظیم الشان مندر کو جوڑکر اس نکتے کی وضاحت کی۔

انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آنے والے پران پرتشٹھا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ترقی کا جشن ہے، کچھ دنوں کے بعد روایت کا تہوار ہوگا، آج ہم ترقی کی شان دیکھ رہے ہیں، کچھ دنوں کے بعد ہمیں وراثت کی روحانیت کا احساس ہوگا۔ ترقی اور ورثے کی یہ اجتماعی طاقت ہندوستان کو 21ویں صدی میں آگے لے جائے گی۔ ایودھیا کی قدیم شان کا ذکر کرتے ہوئے، جیسا کہ خود مہارشی والمیکی نے بیان کیا ہے، وزیر اعظم نے اسے جدیدیت سے جوڑکر اس شان کو واپس لانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ایودھیا، نہ صرف اودھ خطہ، بلکہ پورے اتر پردیش کی ترقی کو نئی سمت دے گا۔‘‘ انہوں نے عظیم الشان مندر کے تناظر میں اس مقدس شہر میں آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کے متوقع اضافہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ مانگ کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی کے نام پر رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی رامائن علم کی وہ راہ ہے جو ہمیں شری رام سے جوڑتی ہے۔ جدید ہندوستان میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہمیں ایودھیا دھام اور عظیم الشان نئے رام مندر سے جوڑ دے گا۔ پہلے مرحلے میں ہوائی اڈہ سالانہ 10 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور دوسرے مرحلے کے بعد مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سالانہ 60 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن 10 ہزار لوگوں کو ہینڈل کرتا ہے، اب تعمیر نو کے بعد یہ 60 ہزار تک مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پتھ، کار پارکنگ، نئے میڈیکل کالج، سریو جی کی آلودگی کو روکنے، رام کی پیڑی کی شکل و صورت کو تبدیل کرنے، گھاٹوں کے اپ گریڈیشن، قدیم کنڈوں کی تزئین و آرائش، لتا منگیشکر چوک، ایودھیا کو نئی شناخت دے رہے ہیں اور مقدس شہر میں آمدنی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے وندے بھارت اور نمو بھارت کے بعد نئی ٹرین سیریز ’امرت بھارت‘ ٹرینوں کے بارے میں بتایا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پہلی امرت بھارت ٹرین ایودھیا سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے یوپی، دہلی، بہار، مغربی بنگال اور کرناٹک کے لوگوں کو آج یہ ٹرینیں ملنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غریبوں کی خدمت کے اس احساس کو اجاگر کیا جو جدید امرت بھارت ٹرینیں چلانے میں جاگزیں ہے۔وہ لوگ جو اکثر اپنے کام کی وجہ سے لمبی دوری کا سفر کرتے ہیں، اور جن کی اتنی آمدنی نہیں ہے، وہ بھی جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کے حقدار ہیں۔ ان ٹرینوں کو غریبوں کی زندگی میں وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس کردار کو بھی اجاگر کیا جو وندے بھارت ٹرینیں ترقی کو ورثے سے جوڑنے میں ادا کر رہی ہیں۔ ملک کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کاشی سے چلی۔ آج وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملک کے 34 روٹوں پر چل رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت کاشی، کٹرا، اجین، پشکر، تروپتی، شرڈی، امرتسر، مدورئی، جیسے ہر بڑے عقیدت کے مرکز کو جوڑتا ہے۔ اسی سلسلے میں، آج ایودھیا کو وندے بھارت ٹرین کا تحفہ بھی ملا ہے ۔‘‘

وزیر اعظم نے ملک کے تمام حصوں میں ’یاتراؤں‘ کی قدیم روایات کا ذکر کیا اور کہا کہ ایودھیا دھام میں جو سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں اس سے عقیدت مندوں کی دھام یاترا زیادہ آرام دہ ہو جائے گی۔ وزیر اعظم نے تمام 140 کروڑ ہندوستانیوں سے شری رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’یہ تاریخی لمحہ خوش قسمتی سے ہم سب کی زندگیوں میں آیا ہے۔ ہمیں ملک کے لیے ایک نیا عزم کرنا ہے اور اسے نئی توانائی سے پُر کرنا ہے۔‘‘ پران پرتشٹھا کے لیے ہر کسی کی حاضری کی خواہش کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے سبھی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ 22 جنوری کے پروگرام کے بعد ہی ایودھیا کے دورے کی منصوبہ بندی کریں، کیونکہ یہ سیکورٹی اور انتظامات کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ 23 جنوری کے بعد اپنے دورے کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 550 سال انتظار کیا، کچھ اور انتظار سہی۔

ایودھیا کے لوگوں کو مستقبل میں لاتعداد یاتریوں کی آمد کے لیے تیار رکھنے کی بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے صفائی پر اپنا زور دہرایا اور ان سے کہا کہ وہ ایودھیا کو ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ ’’عظیم الشان رام مندر کے لیے، 14 جنوری، مکر سنکرانتی کے دن سے ملک بھر کے یاتری مقامات پر صفائی کی ایک بڑی مہم شروع کی جانی چاہیے۔‘‘ وزیر اعظم نے اُجولا گیس کنکشن کے 10 کروڑ استفادہ کنندگان کے گھر جانے کا اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یکم مئی 2016 کو یوپی کے بلیا ضلع سے شروع ہونے والی اُجولا اسکیم نے دھواں سے حفاظت کرنے میں بہت سی خواتین کی مدد کی ہے اور ان کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 18 کروڑ گیس کنکشن فراہم کئے گئے جن میں 10 کروڑ مفت کنکشن بھی شامل ہیں، جبکہ اس سے پہلے 50-55 سالوں میں صرف 14 کروڑ کنکشن فراہم کیے گئے تھے۔

وزیراعظم نے پوری قوت سے عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کل کچھ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت کیوں ہے؟ مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت ہے، کیونکہ مودی وہی کرتا ہے جو وہ کہتا ہے۔ آج ملک کو مودی کی گارنٹی پر بھروسہ ہے، کیونکہ مودی جو گارنٹی دیتے ہیں اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ایودھیا کا یہ شہر بھی اس کا گواہ ہے۔ اور آج میں ایک بار پھر ایودھیا کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس مقدس مقام کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

یو این آئی

Last Updated : Dec 30, 2023, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.