ریاست اتر پردیش کے ضلع بجنور تھانہ چاندپور کے احمدنگر میں ساجد نامی ایک شخص نے اپنی بیوی دلشاد کو گولی مار دی۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ۔
واردات کے بعد ساجد نے طمنچہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، موقع واردات پر پہنچی پولیس نےلاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے۔
پولیس نے ملزم ساجد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کی بیوی کا کردار اچھا نہیں تھا۔وہیں پڑوس میں رہنے والوں نے بتایا کہ کئی دنوں سے شوہر بیوی کے درمیان کسی بات کو لے تکرار چل رہا تھا، جس سے تنگ آکر ساجد نے اپنی بیوی کو گولی مار دی۔