میرٹھ میں کنکر کھیڑا تھانہ علاقے کی شیو لوکپوری کالونی میں آج قتل کی خوفناک واردات پیش آئی ہے۔ آپسی گھریلو تنازعہ میں شوہر نے اپنے بارہ سال کے بیٹے کے سامنے ہی گلا ریت کر اور ہتوڑے سے سر اور چہرے پر وار کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل شوہر نے بیٹے کے ساتھ تھانہ پہنچ کر اپنا جرم قبول کیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا Murder incident in Meerut's Shiv Lokbori Colony۔
میرٹھ کے کنکر کھیڑا میں آج بیوی کے وحشیانہ قتل کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا اور قتل کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق کنکرکھیڑا تھانہ علاقہ کے شیلوک پوری کے رہنے والے نا تھو سنگھ ورما نے 13 سال قبل کنکرکھیڑا کے شردھا پوری سیکٹر 3 کی رہنے والی سرکاری معلمہ پرتیما سے عشقیہ شادی کی تھی لیکن آپسی گھریلو تنازعہ کے سبب ناتھو سنگھ نے پرتیما کے ساتھ سنسنی خیز واقعہ کو انجام دے ڈالا۔ پولیس قتل کی سبھی پہلو کی جانچ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: