ETV Bharat / state

طلاق دینے پر شوہر کے خلاف شکایت

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے نواڑی تھانہ علاقے کے سہانا گاؤں میں بیٹی پیدا ہونے کی وجہ سے ایک شوہر نے بیوی کو تین طلاق دے دیا۔

بیٹی پیدا ہونے کی وجہ سے شوہر نے تین طلاق دیا
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 4:58 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:08 PM IST

خاتون نے اس معاملے سے متعلق پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
اطلاعات کے مطابق خاتون سہانا گاؤں کی رہنے والی ہے جس کی شادی تھانہ ہاپوڑ دیہات گاؤں کے رہنے والے عمران کے ساتھ 2018 میں ہوئی تھی۔
خاتون نے ڈیڑھ مہینے قبل ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد سے ہی سسرال کے لوگوں نے اسے پریشان کرنا شروع کردیا۔
ساتھ ہی بیٹی کے پیدائش کے بعد سے سسرال والے خاتون سے جہیز میں کار کا مطالبہ کرنے لگے۔ گذشتہ دنوں سسرال والوں نے خاتون سے مارپیٹ کر اسے گھر سے نکال دیا۔
اس کے بعد خاتون اپنے والد کے گھر سہانا آگئی جہاں اس کا شوہر عمران بھی آ گیا۔ ان کے درمیان جہیز میں کار کی بات کی وجہ سے بحث ہوئی اورعمران نے اپنی بیوی کی بے رحمی سے پٹائی کی اور خاتون کو تین بار طلاق کہہ دیا۔
تھانہ انچارج دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ پہلی اطلاع مار پیٹ کی آئی تھی جس کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی تھی لیکن تین طلاق کا معاملہ درج کرنےکے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.