ETV Bharat / state

شوہر پر طلاق دینے کا الزام

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شوہر نے طلاق دے دیا۔

شوہر پر طلاق دینے کا الزام
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 11:52 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 2:36 PM IST

یہ معاملہ سہارنپور کے قصبہ دیوبند کے محلہ پٹھانپورہ کا ہے، جہاں جہیز میں دو لاکھ روپے اور بائک نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دیا۔

شوہر پر طلاق دینے کا الزام

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں بتایا کہ اس کی شادی 10 اکتوبر 2017کو سہارنپور کے کھاتہ کھیڑی حسن کالونی کے باشندے ریاست کے ساتھ ہوئی تھی۔

شادی میں اس کے خاندان نے اپنی حیثیت سے زیادہ جہیز دیا تھا مگر سسرال والے اس سے مطمئن نہیں تھے، جس کے سبب شادی کے دو روز بعد ہی سے اس کا ذہنی و جسمانی استحصال شروع کر دیا گیا۔

تاہم 13 اکتوبر 2018 کو رشتے داروں کے ذریعہ صلح کے بعد گواہوں کی موجودگی میں اس کے والد نے شوہر کو 35 ہزار روپے دیے جس کے بعد وہ پھر سسرال چلی گئی۔

متاثرہ خاتون کاالزام ہے کہ 'کافی دنوں سے شوہر سمیت سسرال والے اس سے دو لاکھ روپے اور بائک اپنے میکے سے لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے جب اس نے اس سے انکار کیا تو اس کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کو گھر سے نکال دیا گیا۔ الزام ہے کہ شوہر، جیٹھ اور ساس 3 ستمبر کو اس کے میکے آئے اور اس کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے لہذا جب انہیں ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو شوہر نے چلاّ کر اس کو تین بار طلاق کہہ دیا۔'

متاثرہ نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ انسپکٹر آنند دیو مشرا کا کہنا ہے کہ 'تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔'

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں حکومت نے خواتین کو تین طلاق کے کلنک سے بچانے کے لیے بھلے ہی سخت قانون بنا دیا ہو لیکن تین طلاق کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں شہر کے محلہ بیریان کے رہنے والے ایک فرد نے اپنی بیوی کو جہیز میں دو لاکھ روپیہ نہ لانے پر مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا اتنا ہی نہیں ایک ساتھ تین طلاق دے کر حکومت کے قانون کو چنوتی بھی دی ہے

Body:محلہ بریان کے رہنے والے محمد اقبال کی بیٹی سائرہ کی شادی 23 اکتوبر 2017 میں ہوئی تھی اس کے والد نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز دے کر اس کو وداع کیا تھا لیکن شوہر کے ساتھ ساتھ سسرال کی افراد بھی خوش نہیں تھے کئی بار مار پیٹ کی گئی لیکن دن دونوں خاندانوں نے کے درمیان بیٹھ کر کر بات چیت بھی کی گئی اس درمیان 35000روپے بھی سسرال کے لوگوں کو دیے گئے لیکن ان کی ہوس تھی کہ بھرنے کا نام نہیں لے رہی تھی اس دوران وہ اپنی مطالبہ منوانے کو ظلم کرتے رہے مظلوم کو بھوکا رکھا اور اس کو ذہنی طور پر پریشان کرتے رہے جہیز کے ان شیطانوں نے سائرہ کو مار پیٹ کر 27 اگست کو گھر سے نکال دیا جہیز لالچی شوہر ریاست ساس مصروفہ اور جیٹ لیاقت نے تین ستمبر کو دیوبند میں سائرہ کے والد کے گھر گئے اور پوچھا کی دو لاکھ روپے کا انتظام ہوا کی نہیں سائرہ بہت گڑگڑائیں پر جہز کے ان لائچی لوگوں نے اس کا کوئی اثر نہیں لیا اتنا ہی نہیں مطالبہ پوری ہوتا نہ دیکھ ملزموں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کرنا شروع کر دیا شورشرابا سن کر محلہ والے آئے تو ریاست نے انہیں گواہ بنا کر ایک ساتھ تین طلاق دے کر اپنا رشتہ ہمیشہ کے لیے ختم کر لیا ملزمہ نے بدھ کے روز شام پردے میں کوتوالی پہنچ شوہر کے ساتھ ساتھ کے خلاف کارروائی کی تحریر دی ہے

Conclusion:بائٹ 01 تین طلاق کی شکار مظلوما سائرہ کی والدہ
بائٹ 02 سائرہ طلاق شدہ خاتون
Last Updated : Sep 29, 2019, 2:36 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.