بتایا جارہا ہے کہ دونوں ملزمین ہتھوڑے سے اے ٹی ایم کو توڑ رہے تھے۔ اسی وقت کسی شخص نے انہیں دیکھ لیا اور پولیس کو مطلع کردیا۔
گشت کرنے والی پولیس نے وہاں پہنچ کر انہیں گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس نے دونوں کو جیل بھیج دیا ہے۔
کووڈ۔19 کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے سبب لوگ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہیں۔ اس لئے بعض نے مجبوراً یہ راستہ اختیار کیا۔
گرفتار روشن اور ستیہ نے کہا کہ صاحب لاک ڈاؤن نے روزی روٹی چھین لیا ہے۔ ہمارے پاس کھانے کو کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ دونوں دوست ہیں جن میں سے ایک آٹو ڈرائیور ہے اور دوسرا ٹھیلہ گاڑی لگاتا ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ انچارج منیش چوہان نے بتایا کہ جب دونوں ملزمین نے ہتھوڑے سے اے ٹی ایم کو توڑنا شروع کیا تو اسی دوران اے ٹی ایم میں ہوٹر بجنے لگا اور لوگوں نے بھی پولیس کو فون کیا۔
آس پاس گشت کر رہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور اے ٹی ایم کو توڑتے ہوئے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ان کے پاس سے اے ٹی ایم توڑنے میں کام آرہی ہتھوڑی اور دیگر اوزار برآمد کیے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ دونوں نشے کے عادی ہیں۔