اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 22 جنوری سے 4 فروری تک چلنے والے 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کریں گے۔ اس سے پہلے مختار عباس نقوی 22 جنوری کو صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا کہ ہمارے ملک میں دستکاروں فنکاروں کی شاندار وراثت رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایسے ہنر مندوں کے لئے ہنر ہاٹ کے ذریعے شاندار پلیٹ فارم مہیا کروایا ہے تاکہ ان کے ہنر کو سبھی دیکھیں اور اس کا فائدہ کاریگروں کو ملے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امور ہنر ہاٹ کے ذریعے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کے سبھی ہنرمندوں کو موقع فراہم کرا رہا ہے۔
![hunar haat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-mukhtarabbasnaqvi-pkg-7204798_21012021202505_2101f_03764_242.jpg)
انہوں نے کہا کہ یہ 24 واں ہنر ہاٹ ہے، اگلا ہنر ہاٹ میسور میں منعقد کیا جائے گا۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی سماج کے پاس ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کے لیے 'ہنر ہاٹ' بہترین پلیٹ فارم ہے، جہاں سے وہ اپنی شاندار کاریگری دکھا کر بازار تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے وہ اپنی آمدنی میں بھی مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
![union minister mukhtar abbas naqvi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-mukhtarabbasnaqvi-pkg-7204798_21012021202505_2101f_03764_230.jpg)
اتر پردیش کے ضلع سہارنپور سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے ہنر ہاٹ میں اسٹال لگا رہے ہیں۔ اس کا انہیں بہت فائدہ ہوا اور آمدنی میں اضافہ بھی ہوا۔
سلیم نے بتایا کہ وہ فرنیچر کے اچھے کاریگر ہیں۔ اس بار انہوں نے سب سے خاص جھولا بنایا ہے۔
![mohammad saleem](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-mukhtarabbasnaqvi-pkg-7204798_21012021202505_2101f_03764_119.jpg)
محمد سلیم نے بتایا کہ دہلی میں ان کے اسٹال میں وزیر اعظم نریندر مودی آئے اور ان کی فنی مہارت کی تعریف کئے۔ اس کے علاوہ یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مختار عباس نقوی اور دوسرے وزراء کاریگری کی تعریف کر چکے ہیں۔
![union minister mukhtar abbas naqvi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-mukhtarabbasnaqvi-pkg-7204798_21012021202505_2101f_03764_230.jpg)
مزید پڑھیں:
'جامع مسجد پارک کے لیے گارڈ کی تقرری کی جائے'
قابل ذکر ہے کہ سلیم کو شاندار کاریگری کے لئے سال 2019 میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 'ایوارڈ' سے نواز چکے ہیں۔ ہنر ہاٹ میں پورے ملک سے ہنر مند آتے ہیں اور اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لئے ہنر ہاٹ بہترین پلیٹ فارم ہے۔