ETV Bharat / state

مرادآباد: لاک ڈاؤن کی وجہ سے درزیوں کی معاشی حالت متاثر

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ وہیں درزیوں کی معاشی حالت بھی گزشتہ ایک سال سے کافی خراب ہوگئی ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے درزیوں کی معاشی حالت متاثر

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 8:10 PM IST

ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں عید کے نزدیک آتے ہی درزی کا کام کرنے والے کاریگر کا کام بہت اچھا چلتا تھا۔ رمضان کے پورے مہینے میں عید کے لیے بنائے جارہے کپڑوں کی وجہ سے درزیوں کا کاروبار کافی اچھا ہوا کرتا تھا لیکن اتر پردیش میں تین روزہ لاک ڈاؤن ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے درزیوں کی معاشی حالت متاثر

ایک وقت تھا جب کپڑے سینے والے درزیوں کے پاس عید کے لیے کپڑے سینے کا کام اتنا زیادہ ہوا کرتا تھا کہ وہ راتوں کو جاگ جاگ کر کام پورا کیا کرتے تھے اور عید کے 15 دن پہلے سے ہی کپڑا لینا بند کر دیتے تھے۔

درزی کا کام کرنے والے محمد نسیم نے بتایا کہ وقت بدلا دور بدلا جب ہمارے پاس عید کے موقع پر کافی کام ہوا کرتا تھا لیکن پچھلے سال ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے عید پر کام نہیں تھا تب سے لے کر پورا سال اسی طرح نکل گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اترپردیس میں ہفتے میں 3 دن کا لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کاروبار پر بہت برا اثر مرتب ہوا ہے۔ عید کے موقع پر ہم جہاں 100-150 جوڑی کپڑے سلائی کرتے تھے آج اس کی تعداد صرف 20 سے 25 ہی رہ گئی ہے۔

درزی کا کام کرنے والے کاریگروں نے بتایا کہ جو مزدوری پہلے ملا کرتی تھی آج مہنگائی کے دور میں اتنی مزدوری بھی نہیں مل پاتی کہ گھر کا خرچ نکالا جاسکے۔ اس لاک ڈاؤن کے دور میں بہت مشکل سے زندگی بسر ہوپارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.