ETV Bharat / state

مرزاپور: تین منزلہ عمارت منہدم - house collapsed mirzapur news

منہدم کے وقت گھر کے اندر 14 افراد موجود تھے،جو مکان گرنے سے قبل گھر سے نکل گئے۔

تین منزلہ عمارت منہدم
تین منزلہ عمارت منہدم
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 8:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک تین منزلہ عمارت اچانک مہندم ہو گئی، تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات کے وقت تین منزلہ عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔ اس وقت گھر کے اندر 14 افراد موجود تھے،جو مکان گرنے سے قبل گھر سے نکل گئے۔

مکان اچانک گرنے پر علاقے کے لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی سے معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگے۔

خیال رہے کہ مکان سڑک کے کنارے تھے، جہاں بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا تھا، اس وجہ سے مکان گر کر ختم ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچ گئے، ضروری کارروائی کرنے لگے۔

اس علاقے میں دلیپ بلڈنگ لمیٹیڈ کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اسی کے قریب نئے مکانات بھی بنائے جا رہے ہیں۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے بارش ہو رہی تھی، اور مکان کے چاروں طرف پانی جمع ہوگیا تھا۔

متاثرہ افراد نے کمپنی کے ملازمین اور عہدیداروں کو بار بار فون کر کے پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا ، جس کی وجہ سے مکان کے تینوں اطراف 4-5 فٹ پانی جمع ہوگئے۔

جس کی وجہ سے مکان منہدم ہوکر گر گیا۔

جس وقت عمارت کی ایک دیوار گری، گھر کی ایک لڑکی جاگ رہی ، اس نے دیگر افراد کو اطلاع دی، اس طرح بقیہ لوگ گھر سے نکل کر باہر آئے اور ان کی جان بچ گئی۔

متاثرہ افراد نے اپیل کی ہے ان کی جلد سے مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے گھر کو دوبارہ تعمیر کراکر اس میں رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: سہارنپور: پولیس حراست سے فرار ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.