ETV Bharat / state

Cold Wave Across North India علیگڑھ میں پہلی تا آٹھویں جماعت تک کے اسکولز میں 14 جنوری تک چھٹی - پہلی تا آٹھویں جماعت کو تعطیل کا حکم

شما لی ہند کی ریاستوں میں ان دنوں ٹھنڈ کا قہر جاری ہے ،درجہ حرارت میں مسلسل گرواٹ کے سبب سردی میں غیر معمولی طورپر اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ قومی دارلحکومت دہلی، یوپی ،بہار،راجستھان،جھارکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں ٹھنڈ اور کہرے نے لوگوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے،متعدد شہروں میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔In view of winter, holidays have been ordered in Aligarh Class 1st to 8th schools

علی گڑھ
علی گڑھ
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:22 PM IST

ریاست اتر پردیش کے متعدد شہروں میں ان دنوں درجہ حرات میں آرہی مسلسل کمی کے سبب سردی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،ریاست کے شہر علیگڑھ میں سردی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اندار وکرم سنگھ نے اسکولوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں 14 جنوری تک چھٹی کے اعلان کیا ہے۔ کلاس 9 سے کلاس 12 کے طلباء (جن کے پری بورڈ/ پریکٹیکل امتحانات نہیں ہیں) کو 10 جنوری سے 13 جنوری تک اسکول نہ بلانے کا حکم دیا گیا ہے، اگر ممکن ہو تو ان کے کلاسز آن لائن میڈیم کے ذریعے کرائی جائیں۔ اگر کوئی آن لائن انتظام نہیں ہے تو ایسے طلبہ کے لیے کلاس 9 سے کلاس 12 تک چھٹی رکھی جائے۔In view of winter, holidays have been ordered in Aligarh Class 1st to 8th schools

10ویں اور 12ویں کے طلباء (جن کے پری بورڈ/پریکٹیکل امتحانات ہیں) کے لیے ان کے اوقات صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک رکھے جائیں۔ کلاسز، پریکٹیکل، امتحانات باہر یا کھلی جگہوں پر نہیں لیے جائیں گے۔

طلباء کو یونیفارم پہننے کی مجبوری سے آزاد کیا جائے اور انہیں صرف گرم کپڑے پہن کر سکول آنے کا مشورہ دیا جائے جو انہیں سردی بچا سکے۔

وہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسیز، ضلع مجسٹریٹ، علی گڑھ کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر 10تا 13 جنوری، 2023 معطل رہیں گی۔

اے ایم یو کے اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر اسفر علی خاں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ مدت کے دوران آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم سے آٹھویں درجات تک کی کلاسیز 14 جنوری 2023 تک معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں:Cold Wave Grips North India شمالی بھارت کی بیشتر ریاستوں میں سردی کی لہرجاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.