اس ثقافتی پروگرام کے دوران تمام بچوں نے 'ہولی میں اڑا رے گلال' نغمہ پر رقص کیا اور پھول اور گلال سے ہولی کھیلی۔
بچوں کو ایک دوسرے پر ہولی کے رنگ لگاتے دیکھ کر اساتذہ کے دلوں میں بھی ان کے بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں جس کے بعد اساتذہ نے بچوں کو رنگ لگا کر مبارک باد دی۔
اسکول کے پرنسپل میناکشی متل نے بچوں کو ہولی کے تہوار کی اہمیت کی وضاحت کی اور انہیں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بچوں سے کیمیکل سے بنے رنگ سے دور رہنے اور غبارے استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کیمیکل سے بنے رنگوں سے ہونے والے نقصان سے بھی آگاہ کیا اور ہربل گلال سے ہولی کھیلنے کا مشورہ دیا۔
اس پروگرام کے دوران کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے تمام بچوں کو خصوصی معلومات بھی دی گئیں۔