ETV Bharat / state

بریلی: آن لائن عرس رضوی کا انعقاد

درگاہ سے وابستہ ناصر قریشی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرس رضوی میں صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی مشہور و معروف درگاہوں کے سجادہ نشین، علماء، شعراء کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین، عقیدت مند اور مریدین شرکت کرنے آتے ہیں۔

آن لائن عرس رضوی
آن لائن عرس رضوی
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 9:45 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی کا تین روزہ 102 واں عرس مبارک 23، 24 اور 25 صفر اور انگریزی کے 13، 14 اور 15 اکتوبر کو منایا جائے گا، عرس کا باقاعدہ اعلان درگاہ کے سربراہ حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں نے آج درگاہ کے احاطے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا، عرس کا پوسٹر درگاہ کے سجادہ نشین حضرت احسن رضا خاں عرف احسن میاں نے آن لائن جاری کیا۔

آن لائن عرس رضوی
آن لائن عرس رضوی

درگاہ کے سربراہ اور سجادہ نشین نے عالم اسلام کے مسلمانوں، علماء کرام اور شعراء عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر عرس رضوی میں آن لائن ہی شرکت کریں لہذا بیروں ممالک کے تمام عاشقان رسول اور عاشقانِ اعلیٰ حضرت بھارت سمیت اپنے اپنے ممالک سے عرس میں آن لائن شریک ہوں گے، عرس کے تمام تقریبات کووڈ 19 کی گائڈ لائن کے مطابق ہی منعقد کئے جائیں گے۔

عرس کا لائیو آڈیو کی ویب شائٹ مندرجہ ذیل ہے
www.aalahazrat.in
اور
www.ala-hazrat.com

اس سہولیت کے ساتھ پوری دنیا میں زائرین، مریدین اور عقیدت مند گھر بیٹھے عرس کے سبھی پروگرام سماعت کر سکیں گے۔

درگاہ سے وابستہ ناصر قریشی نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرس رضوی میں صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی مشہور و معروف درگاہوں کے سجادہ نشین، علماء، شعراء کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں زائرین، عقیدت مند اور مریدین شرکت کرنے آتے ہیں جس میں خاص طور پر سعودی عرب، مصر، ترکی، موریشس، دبئی، جنوبی افریقہ، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا کے علاوہ بھارت کے اطراف سے سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال وغیرہ سے آنے والے زائرین کئ برس سے شرکت کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں کے کونے کونے سے زائرین بریلی آتے رہتے ہیں لیکن رواں برس یہ تمام زائرین کورونا وائرس کے انفیکشن کے بعد نافذ حکومت کے شرائط اور گائڈ لائن کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائیں گے۔

عرس رضوی کی تقریبات کے پہلے دن یعنی 12 اکتوبر کو رسم پرچم کشائی درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربراہ حضرت سبحانی میاں کے دست مبارک سے اختمام پزیر ہوگی۔ اسی رات حجت الاسلام کے قل شریف کی رسم ادائگی اور آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ سجادہ نشین مفتی احسن میاں کی صدارت میں آن لائن منعقد ہوگی۔

دوسرے دن یعنی 13 اکتوبر کو ریحانِ ملت، جیلانی میاں اور مفتی اعظم ہند کے قل شریف کی رسم رات میں 1 بجکر 38 منٹ پر ادا ہوگی۔

تیسرے اور آخری دن یعنی 14 اکتوبر کو دن میں 2 بجکر 38 منٹ پر شعراء کی نعت خوانی اور علماء کی تقاریر کے بعد اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلِ بریلوی کے قل شریف کی رسم ادا کی جائےگی، خاص بات یہ ہے کہ تقریباً ایک صدی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب تین روزہ عرسِ رضوی کی تمام رقریبات کو آن لائن ادا کیا جائےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.