ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ہندو مہاسبھا کے نائب صدر پنڈت اشوک نے ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دامودر ویر ساورکر کی تصویر بھارتی کرنسی نوٹوں پر چھپنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دامودر ویر ساورکر نے انگریزوں کے خالف مہم چلا کر بھارت کے آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی ڈالا گیا اور طرح طرح کے مصائب و آلام کو برداشت کیا اس لیے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھارتی کرنسی پر ان کی تصویر شائع ہونی چاہیے۔
انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں کہا کہ ایسے شخص کی وجہ سے ملک تقسیم ہوگیا اور ہندو پاک کی تقسیم کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئیں۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی گاندھی کا مجسمہ ہے اس کو ختم کرکے تقسیم ہند کے دوران جو لوگ مارے گئے ان کے مجسمہ کو نصب کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی ویر ساور کر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں تو ناتھو رام گوڈسے کو بھی خراج عقیدت پیش کرناچاہیے کیونکہ ناتھورام گوڈسے ان کے استاد تھے۔