کانپور: کانپور ضلع کے چوبے پور علاقے کے ایک دیہات کے رہنے والے ایک ہندو نوجوان کا گاؤں کی ایک مسلم لڑکی کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ چار مہینے پہلے دونوں گھر سے فرار ہو گئے تھے۔ چار روز پہلے ہندو لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کے کہنے پر نے اسلام قبول کیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اس ہندو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کر لی۔ دونوں کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
چوبے پور تھانہ انچارج سنجے پانڈے نے کہا کہ تھانہ علاقہ کے نتھو پور گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش کے بیٹے انکت کا اپنے گاؤں کی ایک مسلم لڑکی سے عشق چل رہا تھا۔ تقریباً چار ماہ پہلے دونوں گاؤں سے فرار ہوگئے تھے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ گاؤں میں ان دونوں کی کورٹ میرج کی بات چل رہی تھی۔ چار دن پہلے اپنی مسلم گرل فرینڈ کے مسلسل اصرار پر نوجوان نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔
مزید پڑھیں: مذہب تبدیلی کے الزام میں گرفتار مسجد کا امام رہا
مذہب کی تبدیلی کے بعد اس ہندو نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی۔ ان کی شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تھانے کی پولیس حرکت میں آئی اور پولیس بھی گاؤں پہنچ گئی۔ پولیس کو ہندو نوجوان اور مسلم لڑکی گاؤں میں نہیں ملے۔ دونوں کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کا اب ان دونوں سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ پولیس نوجوان اور خاتون کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ جب اس گاؤں میں ان کی شادی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگ ان کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔