ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ہندو تنظیموں سے جڑے درجنوں کارکنان نے مرادآباد پولیس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے امبیڈکر پارک سول لائن میں جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
دراصل یہ معاملہ 14 فروری ویلن ٹائن ڈے کا ہے، جہاں ایک غیر مسلم خاتون نے ایک مسلم شخص کے ساتھ شادی کرلی، اس کی خبر ہندو تنظیم کے کارکنان کو لگی تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔
مقدمہ درج ہونے پر ایک مرتبہ پھر سے سبھی ہندو تنظیموں نے مارچ نکال کر کلکٹر کو میںمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی۔