ETV Bharat / state

Hindu-Muslim Ekta Manch: ملک کے موجودہ ماحول کو پُرامن بنانے کے لئے ہندو مسلم ایکتا منچ پُرعزم

سہارنپور منڈل کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ ہندو مسلم کے درمیان جو نفرتیں پیدا کی جارہیں ہیں انہیں ختم کر کے دونوں طبقوں کے درمیان بھائی چارہ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ملک کے مختلف ریاستوں کے متعدد علاقوں سے ہندو مسلم کے درمیان تشدد،نفرت،لڑائی جھگڑے جسیے منفی خبریں سامنے آرہی ہیں۔Hindu-Muslim Ekta Manch Holds Press Conference

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 10:09 AM IST

ہندو مسلم ایکتا منچ
ہندو مسلم ایکتا منچ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے میڈیا سینٹر کے احاطہ میں راشٹریہ ہندو مسلم ایکتا منچ کے کارکنان اور عہدیداروں کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔Hindu-Muslim Ekta Manch Holds Press Conference

ہندو مسلم ایکتا منچ

میڈیا بات چیت میں سہارنپور منڈل کے صدر محمد رضوان نے کہا کہ ہندو مسلم کے درمیان جو نفرتیں پیدا کی جارہیں ہیں انہیں ختم کر کے دونوں طبقوں کے درمیان بھائی چارہ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ملک کے مختلف ریاستوں کے متعدد علاقوں سے ہندو مسلم کے درمیان تشدد،نفرت،لڑائی جھگڑے جسیے منفی خبریں سامنے آرہی ہیں،جس سے دونوں طبقوں کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں،لہذا وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم اس نفرت کے ماحول کو ختم کر کے ایک دوسرے کے تئیں بھائی چارگی، اخلاق و محبت جیسے اعلی صفات کو فروغ دیں تاکہ ہمارا یہ ملک واقعی گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار بن سکے۔

مزید پڑھیں:'ہندو مسلم اتحاد پر کام کرنے کے لیے آر ایس ایس متفق'

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تنظیم کے ارکن اور عہدیداران مسلسل اس کوشش میں لگے ہیں کہ کیسے موجودہ نفرتی ماحول کو ختم کرنے کے لئےاقدام اٹھائے جائیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ مذکورہ تنظیم کے صدر شکیل احمد سیفی،محمد اسد،کیلاش راج پرتیک،راج اعظم سلطان سمیت مذکورہ تنظیم کے دیگر ارکان و عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.