ETV Bharat / state

تبلیغی جماعت کے خَلاف متنازع بیان دینے پرگرفتاری - ڈاکٹر پوجا شکُن پانڈے

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہندو مہاسبھا کی لیڈر ڈاکٹر پوجا شکُن پانڈے کو تبلیغی جماعت کے خلاف متنازع بیان دینے کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہندو مہا سبھا کی لیڈر گرفتار
ہندو مہا سبھا کی لیڈر گرفتار
author img

By

Published : Apr 7, 2020, 3:38 PM IST

ہندو مہاسبھا کی لیڈر ڈاکٹر پوجا شکُن پانڈے نے دو روز قبل تبلیغی جماعت کے خلاف ایک متنازع بیان دیا تھا جو شوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گیا تھا جس کے بعد ضلع علیگڑھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے پوچا شاکن پانڈے کے متنازع بیان کے خلاف ایک تحریر علیگڑھ ایس ایس پی کو دی۔

پوجا شکُن پانڈے نے اپنے متنازع بیان میں کہا تھا کہ 'تبلیغی جماعت کو فوری طور پر بند کیا جائے کیوں کہ تبلیغی جماعت والے ملک پرست نہیں ہوتے ہیں اور ان کو گولی مار دینا چاہیے'۔

ڈاکٹر پوجا شکُن پانڈے، اشوک پانڈے کی اہلیہ ہیں، پولیس نے دونوں کو ہی حراست میں لے لیا ہے، جس کے بعد علیگڑھ انتظامیہ نے تھانہ گاندھی پارک میں ڈاکٹر پوجا شکُن پانڈے کے خلاف دفعہ 505(2) اور 153(اے) کے تحت مقدمہ درج کای ہے۔

علی گڑھ ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے بتایا کہ چار اپریل کو پوجا شکُن پانڈے اور اشوک پانڈے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے تبلیغی جماعت والوں کے خلاف ایک متنازع بیان دیا تھا، جس کے بعد تھانا گاندھی پارک میں مذکورہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اسی میں ان دونوں کی گرفتاری کرکے حراست میں بھیجا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.