علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں جمعہ کے روز حجاب اور کرناٹکا کی لڑکی بی بی مسکان کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا Female Students protest in Support Of Hijab ۔ احتجاج کے دوران یونیورسٹی طالبات نے کہا ہم مر جائیں گے، کٹ جائیں گے لیکن حجاب نہیں اتاریں گے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حجاب کی حمایت میں طالبات کا احتجاج جمعہ کی نماز کے بعد سے یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر طلباء و طالبات حجاب کی حمایت میں احتجاجی مارچ کے لئے اکٹھا ہونے لگے تھے۔ جہاں ایک جانب یونیورسٹی کی جامع مسجد کے باہر طلبہ اکٹھا ہوئے تو وہی دوسری جانب یونیورسٹی ڈک پوائنٹ پر طالبات، بعد ازیں طلبہ اور طالبات دونوں نے وائس چانسلر کے رہائش گاہ کے سامنے اکھٹا ہوکر باب سید پہنچے اور ایک طرف طالبات تو دوسری جانب طلبہ نے زمین پر بیٹھ کر حجاب کی حمایت میں اور کرناٹک میں جو کچھ بھی ہوا اس کے خلاف ایک ساتھ مل کر احتجاج کیا۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حجاب کی حمایت میں طالبات کا احتجاج احتجاج کے دوران طلبہ و طالبات نے نعرے تکبیر اللہ ہو اکبر، بھگو والے ڈر گئے، ترشول والے ڈر گئے کے نعرے بلند کیے، طلبہ و طالبات کی تعداد اور غصے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے پراکٹوریل ٹیم کیمپس کے اندر اور علیگڑھ انتظامیہ نے باب سید کی باہر پولیس کو تعینات کر دیا تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حجاب کی حمایت میں طالبات کا احتجاج احتجاج میں شامل یونیورسٹی کی طالبہ منشاء زہرا نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم حجاب اتار دیں تو ہم حجاب نہیں اتاریں گے اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حجاب آزادی نہیں ہے تو میں کہتی ہوں کہ حجاب آزادی ہے۔ منشاء زہرا نے مزید کہا کہ جس طرح سے ہم موبائل پر کور لگاتے ہیں تاکہ موبائل محفوظ رہے اسی طرح سے ہم لڑکیاں بھی حجاب لگاتے ہیں تاکہ ہم محفوظ رہیں، اس لئے ہم سب لوگ یہاں پر اکھٹا ہوکر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سب بی بی مسکان کے ساتھ ہیں۔ وہی یونیورسٹی کے دوسرے طالبات نے کرناٹکا میں حجاب کے خلاف پیش آئے واقعے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مر جائیں گے کٹ جائیں گے لیکن حجاب نہیں اتاریں گے، یہ ہمارے خدا کا فرمان ہے، Hijab row: Protests in Aligarh Muslim University کچھ طالبات اسکرٹس اور شرٹ پہنتی ہیں تو جب ان سے نہیں پوچھا جاتا کہ وہ یہ کیوں پہنتی ہیں تو ہم سے حجاب پہننے پر کیوں پوچھا جا رہا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حجاب کی حمایت میں طالبات کا احتجاج طالبات نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر حجاب نہیں ہٹائیں گے، ہمیں اس کی اجازت ملنی ہی چاہئے اور اگر اجازت نہیں ملی تب بھی ہم اس کو نہیں اتارینگے۔ مزید پڑھیں:
وہی یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے کہا کہ 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لئے کسی بھی طرح کا کوئی ڈریس کوڈ نہیں ہے طالبات حجاب اور دیگر لباس پہن کر آتیں ہیں وہیں بڑی تعداد میں لڑکیاں بنا حجاب کے بھی آتی ہیں جو طالبات کو صحیح لگتا ہے وہ وہی لباس پہن کر آتا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں حجاب کی حمایت میں طالبات کا احتجاج
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے بعد سے جاری احتجاج میں شدت پیدا ہوگئی Protests in Aligarh Muslim University ہے۔ اُڈوپی میں طالبات کے احتجاج کے بعد دیگر طلبہ بھی بھگوا شال اور مفلر کے ساتھ احتجاجی طالبات کی مخالفت میں اتر آئے، جس کے بعد دیگر اضلاع کے کالجز میں بھی حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔