ETV Bharat / state

کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے جشن صد سالہ کے اختتامیہ کی جھلکیاں

اسٹیج پر مہمان خصوصی بی جے پی رہنما و بھوج پوری گلوکار منوج تیواری نے مختلف نغمے گائے جس پر طلبہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

highlights-of-the-centenary-celebrations-of-kashi-vidya-peeth-university-in-varanasi
کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے جشن صد سالہ کے اختتامیہ کی جھلکیاں
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 10:55 AM IST

اترپردیش کے ضلع بنارس میں واقع مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی نے سو برس مکمل کر لیا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں صد سالہ جشن کا انعقاد کیا گیا جو گذشتہ 10 فروری سے مسلسل 16 فروری تک جاری رہا۔

کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے جشن صد سالہ کے اختتامیہ کی جھلکیاں

آج جشن کے اختتامیہ کے موقع پر طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی تہذیبی پروگرام پیش کیے۔ اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی نے معروف بھوج پوری گلوکار و رکن پارلیمان (دہلی) منوج تیواری کو مدعوں کیا تھا جن کی آواز پر طلبہ نے جوش و خروش میں رقص و سرود کیا جس سے یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد محفل گونج اٹھی۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کے احاطے میں مختلف سماجی برائیوں کے خلاف جھانکیاں نکالی اور ساتھ میں وائس چانسلر سمیت رجسٹرار نے روڈ شو کیا۔

مشرقی اترپردیش میں بھوج پوری زبان کی اپنی الگ اہمیت ہے اسی کی عوامی سطح پر پذیرائی ہے۔ منوج تیواری نے بھی اسی زبان میں نغمے سنائے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بلکہ اساتذہ بھی خوف لطف اندوز ہوئے۔

یونیورسٹی کے جشن صد سالہ پر جن طلبا و طالبات نے مقابلہ جاتی پروگرام میں حصہ لیا تھا ان کو انعامات سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کا وجود 10 فروری 1921 کو عمل میں آیا تھا جس کے تقریب سنگ بنیاد میں خود بابائے قوم مہاتما گاندھی شامل تھے۔ کچھ دنوں تک یونیورسٹی کا نام کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی تھا، بعد میں بابائے قوم کا نام شامل کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.