ETV Bharat / state

نیپال سے منسلک سرحد پر ہائی الرٹ

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:13 PM IST

اتر پردیش میں پولیس نے آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے نیپال سے منسلک بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

vikas dubey
vikas dubey

کانپور میں پولیس سرکل افسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کا کلیدی ملزم وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے پولیس نے اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرامپور، شرواستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیر اور پیلی بھیت اضلاع کے ساتھ ساتھ ملک نیپال سے منسلک 550 کلو میٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چوکسی بڑھا دی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا 'وکاس دوبے گرفتاری سے بچنے کے لئے نیپال فرار ہوسکتا ہے۔ جس کے پیش نظر ان اضلاع میں وکاس دوبے کے پوسٹر لگائے گئے ہیں اور پولیس جگہ جگہ تلاشی لے رہی ہے۔ سبھی مقامی تھانوں کو وکاس دوبے کی فوٹو بھی دستیاب کرائی گئی ہے'۔

ذرائع نے بتایا 'وکاس دوبے کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی سرحد کے لئے تعینات مسلح بارڈ فوج کو بھی مستعد کردیا گیا ہے۔ سرحد پر لگاتار گشت جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یو پی پولیس وکاس دوبے کو گرفتار کرنے کے لیے اس کی رہائش گاہ پر گئی تھی، راستے میں وکاس دوبے کے غنڈوں نے پولیس پر گولیاں چلائی، جس سے آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

وہیں اس دوران پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تھی، نتیجے میں دو مجرم ہلاک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.