ملک میں سڑک حادثات میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ٹو وہیلر سواروں کے ہیلمٹ نہیں پہننا ہے۔ لوگوں کو اس سے آگاہ اور بیدار کرنے کے لیے راگھویندر کمار نے لوگوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنا شروع کیا۔
راگھویندر نہ صرف ہیلمٹ بانٹتے ہیں بلکہ لوگوں سے پرانی کتابیں لیتے ہیں اور غریب بچوں کو مفت دیتے ہیں۔ تاکہ انہیں بھی خواندہ بنایا جاسکے۔
راگھویندر کمار اب تک 48 ہزار سے زیادہ ہیلمٹ اور چھ لاکھ سے زائد کتابیں بچوں میں تقسیم کر چکے ہیں۔
بہار کے کیمور کے رہائشی راگھویندر اس وقت مشن شکتی مہم کے تحت خواتین کو ہیلمٹ تقسیم کر رہے ہیں اور وہ بھی جن کے چالان کٹے ہوں۔ دیگر ضرورت مندوں میں بھی تقسیم کرتے ہیں۔ اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں ۔ان لوگوں کو ہیلمٹ مفت دے رہے ہیں جن کا حال ہی میں چالان کاٹا گیا ہو وہ رسید دکھا کر ہیلمیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
راگھویندر سنگھ نہ صرف ہیلمٹ تقسیم کر رہے ہیں بلکہ ان کا 5 لاکھ کا بیمہ بھی کرا رہے ہیں، اس کے لیے کوئی فیس نہیں لے رہے ہیں۔
راگھویندر کی اس مہم میں ایک پیغام بھی ہے کہ اپنی زندگی سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے اپنے اور کنبہ کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے۔