محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹون میں مہاراج گنج،لکھیم پور کھیری،گورکھپور، رامنگر، سنگرولی، ترتیپور،بارہ بنکی اور رام سنیہی گھاٹ میں پانچ سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔
گورکھپور میں دن کا درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ کانپور،لکھنؤ اور الہ آباد میں درجہ حرات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔اٹاوہ میں سب سے زیادہ 38.2ڈگری درجہ حرات درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:بنارس میں کورونا کے 50 نئے معاملے، باہر نکلنے پر پابندی
محکمہ کے مطابق آگرہ اور میرتھ ڈویژن میں رات کے درجہ حرات میں گراوٹ کے آثار ہیں۔ محکمہ نے اگلے دو دنوں میں مشرقی۔ مغربی اترپردیش میں شدید بارش کے امکانات کی پیشین گوئی کی ہے۔