ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا وبا کے باعث آم کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان - مظفر نگر کی خبریں

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث آم کے کاشتکاروں میں اس سال آم کی فصل کو لے کر کافی مایوسی نظر آرہی ہے۔

مظفر نگر: کورونا وبا کے باعث آم کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 6:26 PM IST

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ آج کل بادشاہ اور اس کی رعایا دونوں ہی خطرے میں ہیں۔

سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری سے ہی ان آموں پر پھول مہکنا شروع ہو جاتے ہیں اور بعد میں یہ کیریوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

اس بار آم کے کاشتکار اور آم کے باغوں کو ٹھیکے پر لینے والے ٹھیکیداروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو آم بازاروں میں گزشتہ سال 60 تا 70 روپے کلو جاتا تھا، اس سال 10 تا 15 روپے کلو بازاروں میں فروخت ہو رہا ہے ۔

مظفر نگر: کورونا وبا کے باعث آم کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان

آم کے ٹھیکیداروں اور مالکان کو اس بار آم کی فصل سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

آم کے باغ کے ٹھیکہ دار شبّیر نے بتایا کہ ہم نے یہ باغ 50 ہزار روپے کے ٹھیکے پر لیا تھا۔ فصل کا آخر ہیں اور اب تک ہم نے 20 تا 22 ہزار روپے ہی کمائے ہیں جو آم بازاروں میں گزشتہ سال 60 تا 70 روپے کلو جاتا تھا، اس سال 10 تا 15 روپے کلو بازاروں میں فروخت ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس باغ کو ٹھیکے پر لینے کے لیے کسی طرح روپے کا بندوبست کیا تھا۔ جس کی بھرپائی کرنا ہمارے لیے مشکل ہے۔یہ اکیلے شبّیر کی کہانی نہیں ہے اور بھی بہت سارے افراد ہیں جو اس بار کورونا وبا کی وجہ سے آم کی فصل سے نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.