ETV Bharat / state

امروہہ میں آندھی اور طوفان سے آم کی فصل کو بھاری نقصان

author img

By

Published : May 10, 2020, 6:25 PM IST

ضلع امروہہ میں آئی تیز آندھی اور طوفان نے آم کے باغ مالکوں کے ماتھے پر فکر کی لکیریں کھینچ دی ہے۔ اس آندھی اور طوفان نے آم کی فصل کو تقریباً برباد کر دیا ہے۔ سینکڑوں ٹن آم ٹوٹ کر گر گیے، جس کو لے کر کسان فکرمند ہیں۔

آندھی اور طوفان سے آم کی فصل کو بھاری نقصان

اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ایک بار پھر آئی تیز آندھی اور طوفان نے بھاری تباہی مچائی ہے۔ آم کے باغ سے تقریباً آم ٹوٹ چکے ہیں۔ آندھی اور طوفان نے آم کو اچھاخاصا نقصان پہنچایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بارے میں جب عام کے باغ مالک صابرعلی سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک گھنٹہ چلی آندھی طوفان نے تقریباً آم کی فصل کو برباد کر دیا ہے۔

صابر علی نے بتایا کہ کئی ٹن آم گر گیا ہے اور اب ان کا کوئی خریدار بھی نہیں ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس آندھی اور طوفان نے باغ مالکوں کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس آندھی سے جہاں آم کے باغوں کو نقصان پہنچا ہے، وہیں شہر میں بجلی کے کھمبوں کو بھی خاصا نقصان ہوا ہے۔

اس تیز آندھی سے بہت درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں تو کئی جگہ درخت ٹوٹ کر گر گئے ہیں، جس سے بجلی محکمہ کو بھی خاصا نقصان ہوا ہے۔

بتا دیں کہ آم کی فصل کو لے کر امروہہ اتر پردیش میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے اور یہاں سے کئی ملکوں میں عام ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.