پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہالیہ علاقے میں بری گاؤں باشندہ بھولا جوکہ 65 برس کا بزرگ جنگل میں بھینس چرا رہا تھا۔
اسی دوران بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ بجلی بھی چمکی اور بارش بھی بہت تیز ہونے لگی اور اچانک آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آنے سے اس کی مو ت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پڈری علاقے کے پتھرہا گاؤں باشندہ بھنڈاری سنگھ جوکہ 55 برس کا بزرگ کھیت میں بنائی گئی اپنی جھونپڑی میں سورہا تھا۔
صبح بارش کے دوران اچانک بجلی گرنے سے وہ بری طور سے جھلس گیا، اور اس کی بھی موت ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے متأثرین کے اہل خانہ کو مالی تعاون دئے جانے کی کاروائی کی جارہی ہے۔