اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای وی ایم کی نگرانی کے پیش نظر سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے ذریعہ گاڑیوں کی لی جا رہی تلاشی کو لیکر پولیس اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان میں تیکھی بحث نظر آئی۔ کافی بحث کے بعد پولیس نے تمام گاڑیوں کو بغیر تلاشی کے جانے دیا۔ SP Workers Discussion With Police On EVM
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا کام متاثر ہو رہا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیا کہ الیکشن کمیشن کے کام کو جو بھی متاثر کرنے کی کوشش کرے گا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: UP Assembly Election: اگر ایگزٹ پول دُرست ثابت ہوئے تو۔۔۔ تجزیاتی رپورٹ
واضح رہےکہ نوین منڈی کے احاطے میں واقع کاؤنٹنگ مرکز میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان گزشتہ رات سے نظر بنائے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر وہ کاؤنٹنگ مرکز میں جانے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی کر رہے تھے۔ کافی دیر تک یہ سلسلہ چلتا رہا، لیکن اس کے بعد اے ایس پی پوڑیندو سنگھ موقع پر پہونچے اور ایس پی کارکنان کے اس کام کی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا یہ طریقہ مناسب نہیں ہے۔ اس سے الیکشن کمیشن کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ اس کے بعد پولیس اور ایس پی کارکنان میں کافی دیر تک تیکھی بحث ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے انتظامیہ کی کاڑیوں کی تلاشی روک دی۔ اے ایس پی نے ایس پی کارکنان کو واضح کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کی گئی تو سخت کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کے اس رخ سے ایس پی کارکنان کی سرگرمی کم ہو گئی۔