نوئیڈا کے سیکٹر 93 میں اہل خانہ نے سڑک نے سڑک جام کر دیا اور نوئیڈا پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
جب بھیڑ بے قابو ہوگئی اور اسے قابو میں کرنے کے لیے نوئیڈا کے تین تھانوں کی پولیس فورس کو طلب کرلیا گیا گیا تاہم دیر رات تک ہنگامہ چلتا رہا۔ سی او تھرڈ ومل کمار نے لوگوں کو سمجھایا ۔ اس کے بعد معاملہ پر امن ہوا۔
دراصل معاملہ تین جون کا ہے جب پڑوس میں رہنے والے لے انو اور شیکھر سوجیت کو اپنے ساتھ نہر میں نہانے کے لیے لے گئے جہاں بلند شہر نہر میں ڈوب کر مبینہ طور پر سجیت ہلاک ہو گیا۔ اس کے انو اور شیکھر دونوں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 5جون کو نہر کنارے مشکوک حالت میں سجیت کی لاش ملی۔ پولس نے تین دن شناخت کے لیے لاش کو رکھا۔ اس کے بعد آخری رسومات ادا کردی۔ خبر ملنے پر بلند شہر اہل خانہ نے کپڑوں سے سجیت کی شناخت کی۔
خبر ملتے ہی علاقے کے تمام لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جس سے ہنگامہ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔اہل خانہ کی شکایت پر پہلے ہی انو اور شیکھر جیل جا چکے ہیں، جو فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اہل خانہ شکایت کرتا ہے تو دوبارہ تفتیشی کارروائی ہو سکتی ہے