ETV Bharat / state

مختار انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت

افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقنی بنانے کے لئے ہدایات دینےکی اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اوراترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 1:03 AM IST

سپریم کورٹ میں بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے مختارانصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔

افشاں انصاری کی درخواست جسٹس اشوک بھوشن اورجج آرسبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے جمعہ کو سماعت کے لئے درج ہے۔

افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقنی بنانے کے لئے ہدایات دینےکی اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اوراترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختارانصاری کو پنجاب کی جیل سے اترپردیش کی جیل میں لے جانے کی ہدایت دی تھی۔ وہ ایک مبینہ جبراًوصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں قید تھے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں جسمانی طور سے مقدمے میں شامل ہونے کے دوران ان کے شوہرکی زندگی مسلسل خطرے میں رہنے کا خدشہ ہے، ایسی حالت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جب مختارانصاری کو ایک جیل سے دوسرے جیل میں منتقل کیا جائے یااترپردیش میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو، پوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ریزروپولیس فورس (سی آرپی ایف) اوربارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سنٹرل فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.