ETV Bharat / state

مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج - مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج

اترپردیش میں اب ٹیلی میڈیسن کی سہولت جلد شروع ہو جائےگی۔ ریاست میں ڈاکٹرز کی کمی کے پیش نظر حکومت نئی پہل کرنے جا رہی ہے۔

مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 10:18 PM IST

اُڑیسہ اور جھارکھنڈ کی طرز پر اب اتر پردیش میں بھی مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جائےگا۔

مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج

آج محکمہ صحت کے اعلی افسران زمینی حقیقت کا جائزہ لینے بریلی آئے اور تمام اسکیمز کی بابت تفصیلات بتائی۔

انہوں نے ضلع ہسپتال میں تقریباً ایک گھنٹے تک تمام وارڈوں کا جائزہ لیا اور لوگوں کو ضروری سہولیات فراہم کرانے کی صحت محکمہ کے افسران کو ہدایت دی۔

ضلع ہسپتال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم مطمئن نظر آئی۔ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اتر پردیش، بلکہ ملک کے تمام صوبوں میں ڈاکٹرز کی بڑی قلت ہے، لیکن اسکی وجہ سے عوام کی صحت کے ساتھ کوئی لاپرواہی نہیں کی جائےگی۔ لہذا یوپی حکومت نے مرکزی حکومت سے 500 مشینوں کا مطالبہ کیا ہے۔

ان مشینوں کے آنے کے بعد بغیر ڈاکٹر کے بھی معمولی بیماری کو مشین کے ذریعے تشخیص کی جا سکتی ہے۔ اس مشین کو آپریٹ کرنے کے لیے ایک ٹیکنیشیئن ہوگا، جو ابتدائی جانچ کریگا اور محض 16 منٹ میں رپورٹ بھی دے سکے گا۔

یہ رپورٹ ڈاکٹرز کے پاس بھیج دی جائےگی اور ڈاکٹر اسی رپورٹ کی بنیاد پر مریض کو دوا لکھ سکے گا۔

مقصد یہ ہے کہ کم وقت میں ہونے والی جانچ سے مریض اور ڈاکٹر دونوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ اس طرح ایک ڈاکٹر کو اضافی مریض دیکھنے میں سہولت ہوگی۔

اس کا سب سے زیادہ فائدہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو ہوگا۔ ٹیلی میڈیسن مشین سے مریضوں کو دوا بھی مل سکے گی۔ اسے انگریزی میں ڈو لِٹل ڈاکٹر بھی کہتے ہیں۔

سدھارتھ ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ دو دن قبل اپنی ٹیم بھیج کر خفیہ طریقے سے بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع بریلی، بدایوں، پیلی بھیت اور شاہجہاں پور کے محکمہ صحت کا جائزہ لے لیا تھا۔

میرے دورے کے اعلان سے پہلے ہی صحت محکمہ کی بدحالی کا منظر نامہ میرے سامنے آچکا ہے۔ ثبوت کے طور پر میری خفیہ ٹیم نے تمام بدعنوانی، آلودگی اور گندگی کی فوٹوگرافی بھی کی ہے، ان فوٹو کی بنیاد پر میں نے ایک رپورٹ تیار کرکے حکومت کو بھیج دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بریلی اور بدایوں میں ملیریا نے اپنے پیر جما لیے ہیں، جس کے لیے ضلع ہسپتال انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

شاہجہاں پور میں سی ایچ سی میں گندگی، خراب صورتحال اور میڈیکل ویسٹیج کو نہ ہٹانے کی وجہ سے وہاں کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبے کے کابینی وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ڈویژن کی جائزہ میٹنگ سے قبل مینٹل ہسپتال میں قائم کردہ 300 بیڈ کے ہسپتال کا جائزہ لینے پہنچے۔

انہوں نے صاف کہا کہ ہماری حکومت اس ہسپتال کو پی پی پی موڈ پر چلانے پر غور و فکر کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے صوبے کے قدآور وزیر خزانہ اور بریلی کینٹ سیٹ سے آٹھویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے راجیش اگروال کی اُس تجویز کی حمایت کی، جس میں انہوں نے بریلی شہر میں 'ایمس' تعمیر کرانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

Intro:up_bar_1_health minister inspection and review meeting_avbb_7204399

اتر پردیش میں اب ٹیلی میڈیسن کی سہولت جلد شروع ہو جائےگی. صوبے میں داکٹرس کی کمی کو دیکھتے ہوئے حکومت نئ پہل کرنے جا رہی ہے. اُڑیسہ اور جھارکھنڈ کی طرز پر اب صوبہ اتر پردیش میں بھی مشینوں کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا جائےگا. آج محکمہ صحت کی زمینی حقیقت کا جائزہ لینے بریلی آئے کابینہ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ان تمام اسکیمس کے بابت تفصیل سے بتایا
Body:
انہوں نے ضلع ہسپتال میں تقریباً ایک گھنٹے تک تمام وارڈوں کا جائزہ لیا اور لوگوں کو ضروری سہولیات فراہم کرانے کی صحت محکمہ کے افسران کو ہدایت دی. ضلع ہسپتال کا جائزہ لینے کے بعد مطمئن نظر آئے سدھارتھ ناتھ سنگھ نے میڈیا سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اتر پردیش، بلکہ ملک کے تمام صوبوں میں ڈاکٹرس کی بڑی قلت ہے. لیکن اسکی وجہ سے عوام کی صحت کے ساتھ کوئی لاپرواہی نہیں کی جائےگی. لہزا یوپی حکومت نے مرکزی حکومت سے 500 مشینوں کا مطالبہ کیا ہے. ان مشینوں کے آنے کے بعد بغیر ڈاکٹر کے بھی معمولی بیماری کو مشین کے ذریعے ڈائگنوز کیا جا سکتا ہے. اس مشین کو آپریٹ کرنے کے لئے ایک ٹیکنیشن ہوگا، جو ابتدائی جانچ کریگا اور محض 16 منٹ میں رپورٹ بھی دے سکیگا. یہ رپورٹ ڈاکٹرس کے پاس بھیج دی جائےگی اور ڈاکٹر اسی رپورٹ کی بنیاد پر مریض کو دوا لکھ سکیگا. مقصد یہ ہے کہ کم از وقت میں ہونے والی جانچ سے مریض اور ڈاکٹر دونوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا. اس طرح ایک ڈاکٹر کو اضافی مریض دیکھنے میں سہولت ہوگی. اسکا سب سے زیادہ فائدہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو ہوگا. جو گاؤں سے دوا لگنے آتے ہیں اور ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں. ٹیلی میڈیسن مشین سے مریضوں کو دوا بھی مل سکیگی. اسے انگریزی میں ڈو لِٹُِل ڈاکٹر بھی کہتے ہیں

سدھارتھ ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہمنے دو دن قبل اپنی ٹیم بھیجکر خفیہ طریقے سے بریلی ڈویژن کے چاروں اضلاع بریلی، بدایوں، پیلی بھیت اور شاہجہاں پور کے محکمہ صحت کا جائزہ لے لیا تھا. میرے دورے کے اعلان سے پہلے ہی صحت محکمہ کی بدحالی کا منظر نامہ میرے سامنے آچکا ہے. ثبوت کے طور پر میری خفیہ ٹیم نے تمام بدعنوانی، آلودگی اور گندگی کی فوٹوگرافی بھی کی ہے، ان فوٹو کی بنیاد پر میں نے ایک رپورٹ تیار کرکے حکومت کو بھیج دی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بریلی اور بدایوں میں ملیریا نے اپنے پیر جما لیئے ہیں، جس کے لیئے ضلع ہسپتال انتظامیہ نے کوئ اقدامات نہیں کیئے ہیں. شاہجہاں پور میں سی ایچ سی میں گندگی، خراب صورتحال اور میڈیکل ویسٹج کو نہ ہٹانے کی وجہ سے وہاں کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کی سفارش کی گئ ہے

صوبے کے کابینہ وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے ڈویژن کی جائزہ میٹنگ سے قبل مینٹل ہسپتال میں قائم کردہ 300 بیڈ کے ہسپتال کا جائزہ لینے پہنچے. انہوں نے صاف کہا کہ ہماری حکومت اس ہسپتال کو پی پی پی موڈ پر چلانے پر غور و فکر کر رہی ہے. اسکے علاوہ انہوں نے صوبے کے قدآور وزیر خزانہ اور بریلی کینٹ سیٹ سے آٹھویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے راجیش اگروال کی اُس تجویز کی حمایت کی، جس میں انہوں نے بریلی شہر میں 'ایمس' تعمیر کرانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا.

بائٹ 01 سے 03 تک....سدھارتھ ناتھ سنگھ، کابینہ وزیر صحت، اتر پردیش
Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت، بریلی

+91 98975 31980
+91 93194 47700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.