ETV Bharat / state

بابری مسجد کیس سے متعلق حاجی محبوب نے کیا کہا؟

بابری مسجد کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 30 ستمبر کو یعنی آج اپنا فیصلہ سنائے گی۔

haji mahboob
haji mahboob
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 3:52 AM IST

ادھر فیصلے سے پہلے بابری مسجد کے سابق مؤکل حاجی محبوب نے بابری مسجد انہدام کیس کے ملزمین کو سزا دینے کی کورٹ سے اپیل کی ہے۔

بابری مسجد کیس سے متعلق حاجی محبوب نے کیا کہا؟

حاجی محبوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس روز اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور ونئے کٹیار موجود تھے۔ اس لیے سبھی ملزمین کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 'ایودھیا میں سب کچھ ہماری آنکھوں کے سامنے سے گزرا ہے۔ لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، ونئے کٹیار، اوما بھارتی سمیت تمام ملزمین کے خلاف ثبوت ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہزاروں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں مسجد کو شہید کیا گیا، متنازع نعرے لگائے گئے جس سے مسجد کے نشان کو مٹایا جا سکے، اس لیے کورٹ سے میرا کہنا ہے کہ ان سبھی کو سزا ہونی چاہیے۔ یہی میرا ماننا ہے۔'

حاجی محبوب نے ایودھیا مقدمے پر سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے فیصلے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.