ETV Bharat / state

کانپور: چوبے پور تھانہ میں سلامتی کے لیے 'ہون '

چوبے پور تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 'کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اس لیے پنڈت جی سے پوچھ کر شدھی کرن و سلامتی کے لیے ایک ہون کا اہتمام کیا گیا۔

کانپور: چوبے پور تھانہ میں شدھی کرن ہون کیا گیا

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 1:31 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے چوبےپور پولیس اسٹیشن کے باہر فریادی بیٹھے رہیں لیکن پولیس والے تھانے کی نظام میں بہتری لانے کے لیے ہون کرتے رہے۔ جس کی وجہ سے فریادیوں کو واپس جانا پڑا لیکن پولیس اہلکاروں کی ہون ختم نہیں ہوئی۔

ہندو مذہب کے عقیدے کے مطابق تمام پولیس اہلکار پوجا میں مصروف تھے۔ لیکن اس کے پیچھے کی وجہ بکرو معاملہ تھا، جس کو لےکر تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 'کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ اس لیے پنڈت جی سے پوچھ کر شدھی کرن و سلامتی کے لیے ایک ہون کا اہتمام کیا گیا۔

کانپور: چوبے پور تھانہ میں شدھی کرن ہون کیا گیا

بیکرو واقعے میں چوبے پور تھانے کی پولیس کا کردار بھی مشکوک پایا گیا تھا۔ ایس او رہے ونئے تیواری اور ہلکہ انچارج کے کے شرما کا ملزم وکاس دبے سے تعلقات تھا جس کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور انہیں معطل کردیا گیا۔ اس معاملے میں بہت سے مجرموں نے سرینڈر کیا۔ اس معاملے کے بعد منگل کے روز تھانے میں شدھی کرن کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور: وکاس کے خازن جئے کی مشکلات میں اضافہ، دوبارہ جانچ

ایس پی دیہات برجیش کمار نے بتایا کہ 'میں نے تھانہ چوبے پور سے معلومات لی جہاں پنڈت جی روزانہ پوجا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں عام پوجا ہی کی گئی ہے کوئی خاص پوجا کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.