ETV Bharat / state

ہاتھرس سانحہ: متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے کینڈل مارچ - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس میں گینگ ریپ کا شکار ہوئی متاثرہ کے ساتھ ہوئی درندگی کے بعد دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں موت ہوجانے کے بعد سے لوگوں میں شدید غصہ ہے۔

hathras gang rape case: candle march in moradabad
متاثرہ کو انصاف دلانے کے لیے نکالا کینڈل مارچ
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 11:00 PM IST

متاثرہ کو انصاف اور ملزمین کو پھانسی کا مطالبہ لیکر جگہ جگہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج مرادآباد کے پیلی کوٹھی علاقے سے خواتین اور مردوں نے ہاتھوں میں کینڈل لیکر یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران جلوس کی شکل میں کینڈل مارچ نکالا اور مطالبہ کیا کہ اگر متاثرہ کو انصاف نہیں دیا گیا، تو ملک بھر میں دلت معاشرے کے لوگوں کا ایک بڑا احتجاج ہوگا۔

خیال رہے کہ 14 ستمبر کو ہاتھرس میں متاثرہ اپنی ماں کے ساتھ مویشیوں کے لیے چارہ لینے گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس وقت گاؤں کا ہی ایک نوجوان آیا اور متاثرہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گیا، جہاں اس نے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ جنسی زیادی کی۔ صرف یہی نہیں ملزم نے متاثرہ کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔

اس دوران ملزم نے اسے اتنا مارا پیٹا کہ وہ بے ہوش ہوگئی۔ بیہوش ہونے کے بعد ملزم نے متاثرہ کو مردہ سمجھ کر اسے کھیت میں ہی چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:

ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی: اہل خانہ کو جبراً قید کرنے کا الزام

اس کا پتہ اہل خانہ کو چلا تو فوراً ہی اسے ضلع ہسپتال لے گئے جہاں سے انہیں علی گڑھ ریفر کردیا گیا۔ علی گڑھ کے بعد دہلی کے صفدرجنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا، جہاں علاج کے دوران متاثرہ کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.