ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ : والمیکی سماج کا ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - پھانسی کی سزا دی جائے

لوگوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ہاتھرس کی بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے۔

muzaffar nagar
muzaffar nagar
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 4:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کے خلاف مظفرنگر بلدیہ کے کارکنان نے شہر میں جلوس نکالا۔

والمیکی سماج نے ڈی ایم آفس پہنچ کر مظفرنگر اے ڈی ایم ایڈمنسٹریشن امیت سنگھ کو میمورنڈم دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

والمیکی معاشرے کے لوگوں نے کہا 'مسلسل بھاجپہ حکومت میں والمیکی سماج کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں۔ ہاتھرس کی بیٹی کی موت کے بعد بھی ضلع انتظامیہ نے ان کے اہل خانہ کو قیدیوں کی طرح قید کر رکھا ہے۔ نہ تو اُن کے اہل خانہ سے کسی کو ملنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی انہیں کسی سے بات کرنے دی جا رہی ہے'۔

لوگوں نے کہا 'ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ہی ہاتھرس کی بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے'۔

یہ بھی پڑھیے
ہاتھرس معاملہ : دہلی میں احتجاج، قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

ہاتھرس معاملے کے سلسلے میں ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں، لوگ انصاف کی مانگ کر رہے ہیں، وہیں گذشتہ روز ہاتھرس گاوں میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی، لیکن آج میڈیا والوں کو گاوں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی میں بھی سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیوں اور این جی اوز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.