ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: مظاہرین پر بی جے پی کارکنان کا حملہ

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے نے بھارتیہ جنتا پارٹی حزب اختلاف کو سڑکوں پر آمنے سامنے لا کر کھڑا کر دیا ہے۔

hathras
hathras
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 6:39 PM IST

اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت اب اس معاملے کے خلاف آواز بلند کرنے والے افراد سے سختی سے نمٹ رہی ہے اور مطاہرین پر لاٹھی چارج کر کے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایسا ہی نظارہ الہ آباد کے سرکٹ ہاؤس کے سامنے دیکھنے میں کو ملا جہاں طلباء نے احتجاج کیا اور اس دوران بی جے پی کے قومی سکریٹری ونود سونکر پربھی موجود تھے۔

احتجاج کر رہے طلباء نے جب سر کٹ ہاؤس کے صدر دروازے پر پہنچ کر حکومت مخالف نعرے لگانا شروع کیا اسی وقت سرکٹ ہاؤس میں موجود بی جے پی کے درجنوں کارکنان نے طلباء پر حملہ کر دیا۔

بی جے پی کارکنان نے الہ آباد یونیورسٹی طلباء یونین کی لیڈر نیہا یادو اور ان کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیہا یادو نے میڈیا سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بی جے پی کارکنان نے نیہا یادو کے سامنے سے زبردستی مائیک کو ہٹا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.