پولیس نے یہاں بتایا کہ سڑک حادثے میں متوفی کے مامو زاد بھائی رکشا بندھن کے تہوار پر اپنی بہن کو چھوڑنے اس کے سسرال گئے تھے اور کل دیر رات کار سے واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
وہیں دوسرے سڑک حادثے میں سنڈیلہ کے گرام تلوئیا کھرد باشندہ غلام وارث کی بیوی رابعہ بیٹے ارسلان و حسنین اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ بائیک سے اپنی سسرال سے گھر واپس لوٹتے وقت سنڈیلہ لکھنؤ شاہراہ پر تلوئیا کھرد کے نزدیک پہنچے تھے کہ پیچھے سے آرہے ٹینکر نے ٹکر ماردی جس سے پانچوں لوگ زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں نے غلام،رابعہ اور ارسلان کو ٹراما سنٹر بھیج دیا ہے۔
ہردوئی:سڑک حادثے میں دو ماموں زاد بھائیوں کی موت - اترپردیش ہردوئی سڑک حادثہ
اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں الگ الگ پیش آئے سڑک حادثوں میں کار سوار دو بھائیوں کی موت ہوگئی جبکہ دوسرے حادثے میں ایک بائیک سوار جوڑے اور اس پر سوار تین بچوں کی کنٹینر سے ٹکر ہوگئی جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جس میں سے تین کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے۔