ETV Bharat / state

معذور شخص فٹ پاتھ پر زندگی گذارنے پر مجبور - معذور محمد جلیل

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں معذور محمد جلیل، سردی کا موسم ہو یا گرمی، بغیر کپڑوں کے زندگی گذارنا ان کی مجبوری بن چکا ہے۔

HANDICAPPED
author img

By

Published : Mar 21, 2019, 9:46 AM IST

محمد جلیل کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی قمیص پہننے کی کوشش کرتے ہیں ان کے جسم پر بڑے بڑے آبلے نکل آتے ہیں۔

معاشی طور سے نہایت کمزور جلیل دن بھر بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن کے سامنے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گذارا کرتے ہیں، اور آس پاس کے لوگوں کی مدد سے وہ گھر کا گزر بسر کرتے ہیں۔

متعلقہ ویڈیو۔

ان کے اہل خانہ میں دو لڑکی، ایک بیٹا اور بیوی ہے، بیوی خود بھی معذور ہے، جبکہ گھریلو تنازع کے باعث ان کے بیٹے نے گھر چھوڑ دیا ہے۔

محمد جلیل کہتے ہیں کہ سنہ 2001 میں انہیں بخار آیا، انہوں نے علاج کروایا لیکن بخار کے باعث وہ پیروں سے معذور ہوگئے، اور تب سے ہی انہیں کپڑوں سے الرجی ہونے لگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ معذوروں کی مدد کے لیے حکومت نے متعدد اسکیمیں لانچ کی ہیں لیکن جلیل کو کسی بھی اسکیم کا فائدہ حاصل نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت نمائندے کے اصرار کرنے پر شہری انتظامیہ جلیل کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور ان کے علاج کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.