ETV Bharat / state

بریلی: زری کے کاریگروں پر کورونا کا قہر، معاشی بحران سے دوچار - اردو نیوز بریلی

بریلی شہر کو جن پانچ خاص مصنوعات کی وجہ سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔ ان میں سرما، پتنگ مانجھا، فرنیچر، زیورات اور زری زردوزی یہاں کی مشہور صنعت کے طور پر شامل ہیں۔ خاص طور پر زری زردوزی نے ملک اور بیرونی ممالک میں اپنی چمک سے لوگوں کو بہت متاثر کیا ہے۔ لیکن کورونا کی اس تباہ کن دوسری لہر نے صنعت کو برباد کرنے میں رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔

hand embroidery artisans facing financial crisis due to lockdown in bareilly
زری کے کاریگروں پر کورونا کا قہر، معاشی بحران سے دو چار
author img

By

Published : May 19, 2021, 8:13 AM IST

Updated : May 19, 2021, 2:03 PM IST

رنگین دھاگوں سے بے جان کپڑوں کو خوبصورت شکل و صورت دینے والے بریلی کے زری کاریگروں کے ہنر کی دنیا قائل ہے۔ بریلی میں زری زردوزی کاروبار سے تقریباً 8.5 لاکھ کاریگر وابستہ ہیں۔ جن میں تقریباً 2.5 لاکھ پردہ نشین خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ تقریباً 7 ہزار ٹھیکےدار ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اہم بات یہ ہے کہ ان تمام کاریگروں میں 95 فیصد سے بھی زائد کاریگر مسلمان ہیں۔ لاک ڈاؤن میں یہ ہنرمند کاریگر خالی ہاتھ گھر بیٹھے ہیں۔ جن کاریگروں کے پاس لاک ڈاؤن سے پہلے کا خام مال یا کپڑا اسٹاک میں رکھا تھا، وہ خالی ہاتھوں کو مصروف رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن مزدوری کے نام پر ایک روپیہ بھی نہیں مل پارہا ہے۔ کبھی اپنی اُنگلیوں سے دھاگے اور ستاروں کو کپڑے پر جڑکر چمک بکھیرنے والے کاریگروں کی روشن زندگی اب تاریکیوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔

hand embroidery artisans facing financial crisis due to lockdown in bareilly
زری زردوزی

لاک ڈاؤن میں زری زردوزی صنعت بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ زری زردوزی کے کارخانوں پر تالہ لٹک گیا ہے۔ جن کارخانوں میں ایک درجن سے زائد کاریگر کام کرتے تھے، وہاں کارخانہ مالک خود مزدور کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ نہ کام ہے، نہ کاریگر ہیں اور نہ ہی کوئی کمائی ہے۔

ایسے حالات اس شہر میں ہیں، جہاں زری زردوزی روایتی اور آبائی صنعت کے طور پر عالمی سطح پر جانی اور پہچانی جاتی ہے۔

زری کاریگروں کو حکومت کی کسی پالیسی کے تحت کوئی محنتانہ مقرر نہیں ہے۔ ایسے حالات میں تمام کاریگر صرف اسی محنتانے پر دست کاری کرتے ہیں، جو ٹھیکے داروں نے طے کردیا ہے۔

زری کے کاریگر

سوٹ کڑھائی کے دو سو سے تین سو روپیہ اور ساڑی کڑھائی، ڈیزائن بنانے کے چار سو سے پانچ سو روپیہ ملتے ہیں۔ لیکن اس محنتانے کو حاصل کرنے کے لیے 14 سے 16 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔

یہی صورت حال پردہ نشین خواتین کی بھی ہے۔ گھر میں اگر چار پردہ نشین خواتین ہیں، تو کم از کم تین خواتین زری کی دستکاری کرتی ہیں اور ایک خاتون گھر کے کام کی تمام ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن کے سبب نئے کاروباری معاشی بحران سے دوچار

بریلی میں زری زردوزی کا کام صوفی ٹولہ، کانکر ٹولہ، روہلی ٹولہ، جوگی نوادہ، سیلانی، بزریہ عنایت گنج، گھیر جعفر خاں، حجیا پور، قلعہ اور باقر گنج علاقے میں اعلیٰ پیمانے پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی ہزاروں کنبے اس صنعت سے منسلک ہیں۔ بریلی میں زری سے تیار تمام کپڑے دہلی، جےپور، ممبئی و دیگر میٹرو سٹی سے ہوتے ہوئے بیرونِ ممالک تک پہنچتے ہیں۔ لیکن ان دنوں تمام کارخانوں میں عجب سی خاموشی ہے، عجب سی مایوسی ہے، عجب سی ناامیدی ہے۔ اب زندگی گھر میں رکھی جمع رقم سے بسر ہو رہی ہے یا پھر کسی قرضدار کے احسانوں میں دبی جا رہی ہے۔

Last Updated : May 19, 2021, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.