میرٹھ: حج 2022 کے لیے پانچھ جون سے سفر حج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، تاہم ضلع میرٹھ میں عازمین حج کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اب تک ویکسینیشن کیمپوں کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ ضلع محکمہ صحت کے مطابق عازمین حج کی ٹیکہ کاری کے لیے انہیں اب تک ویکسین دستیاب نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے کیمپوں کا انعقاد نہیں کیا جا رہا ہے۔ Hajj pilgrims of Meerut waiting for vaccination camp
سعودی حکومت کی شرائط کے مطابق سفر حج سے قبل تمام عازمین حج کو ٹیکہ لگوانا لازمی ہے۔ اسی پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حج کمیٹیوں کی جانب سے عازمین حج کے لیے شہروں کے مختلف مراکز پر ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا جانا تھا، لیکن میرٹھ میں اب تک ویکسینیشن کی فراہمی نہیں ہونے کی وجہ سے کیمپ کا انعقاد نہیں کیا جاسکا ہے۔ میرٹھ محکمہ صحت کو اب ویکسین ملنے کا انتظار ہے۔ Hajj 2022
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے محکمہ اقلیتی فلاح کے افسران کا کہنا ہے کہ 'اس سال میرٹھ سے سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد ڈھائی سو کے قریب ہے جو پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق کافی کم ہے اس لیے ایک یا دو کیمپوں میں تمام عازمین کی ٹیکہ کاری مکمل ہو جائے گی۔