ETV Bharat / state

حج 2020: اس سال نہیں تو آئندہ سال یہ خواہش ضرور پوری ہوگی

کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ضلع علیگڑھ کے بھی 570 عازمین، حج سے محروم ہو سکتے ہیں۔ عازمین حج اپنی رقم حاصل کرنے کے لئے آل انڈیا حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپنا فارم منسوخ کر سکتے ہیں۔

آل انڈیا حج کمیٹی کے ضلع ٹرینر عبدالشاکر

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 4:47 PM IST

آل انڈیا حج کمیٹی کے ضلع ٹرینر عبدالشاکر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انشاءاللہ اس سال نہیں تو آئندہ سال یہ خواہش ضرور پوری ہوگی۔ علی گڑھ سے تقریباً 570 عازمین حج ہیں، جنہوں نے فارم بھرے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ 'سعودی حکومت کے ہاتھ میں ہی ہے کہ کس ملک سے کتنے عازمین کو بلانا ہے، ابھی تک سعودی حکومت نے فیصلہ نہیں کیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں امید کرتا ہوں کہ سعودی حکومت کی جانب سے تقریباً 15 سے 20 جون تک یہ بات واضح ہوجائے گی۔'

آل انڈیا حج کمیٹی نے رقم واپس کرنے کے تعلق سے پانچ جون کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جو چاہیں اپنی مرضی سے اپنا فارم منسوخ کر سکتے ہیں۔

آل انڈیا حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن بھی اور آف لائن بھی کر سکتا ہے، ان کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں 100 فیصد واپس ہو جائے گا۔

عبدالشاکر نے مزید بتایا کہ اب کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو یہ نہیں چاہ رہے ہیں کہ ان کے حج کی رقم واپس ملے، وہ یہ چاہتے ہیں رقم ہماری حج کمیٹی کے پاس جمع رہے۔ جس سے رواں برس نہیں تو اگلے برس چلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.