لونی: بہوجن سماج وادی پارٹی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Elections 2022 کے پیش نظر اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔ اسی ضمن میں آج بہوجن سماجوادی پارٹی نے لونی غازی آباد سے چودھری حاجی عاقل کو اپنا امیدوار نامزد کیا Haji Aqil BSP candidate from Loni ہے۔ اس کے بعد آج حاجی عاقل لونی پہنچے جہاں کے عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
وہیں ایس پی اور آر ایل ڈی کے درمیان اتحاد ہونے کے بعد لونی کی سیٹ آر ایل ڈی کے حصہ میں آئی ہے حالانکہ ابھی آر ایل ڈی کی جانب سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
لونی میں مسلم ووٹزر کی تعداد تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے جس کی وجہ سے حاجی عاقل Haji Aqil BSP candidate کی امیدواری مضبوطی سے دیکھی جارہی ہے، حالانکہ یہاں ووٹروں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر حاجی عاقل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کی موجودہ حکومت نے لونی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے بلکہ ملک میں بی جے پی حکومت نے پچھلے 5 برسوں میں صرف نفرت پھیلایا ہے۔
واضح رہے کہ لونی میں چند روز قبل بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے مسلمانوں کی چکن کی کئی دکانیں زبردستی بند کرادیں تھیں اور دوبارہ کھولنے پر کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی۔