ETV Bharat / state

Haj 2023 عازم حج محمد شریف ائیر پورٹ سے واپس آ گئے - لکھنؤ نیوز

سیتا پور کے محمودآباد کے عازم حج محمد شریف کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے حج ہاؤس واپس آگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 23, 2023, 6:54 AM IST

Updated : May 23, 2023, 2:33 PM IST

Haj 2023

لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے تحصیل محمود آباد کے گاؤں صدر کے رہنے والے محمد شریف اپنی بیٹی ریحانہ خاتون کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہونے کے لیے گذشتہ روز ہی لکھنؤ میں واقع حج ہاؤس پہنچ گئے تھے ۔ تمام تر کاروائیوں کے بعد اہل خانہ انہیں مبارک سفر پر رخصت کر کے چلے گئے تھے۔ محمد شریف بھی اپنے کور میں شامل بیٹی کے ساتھ حج ہاؤس سے عازمین حج کو لے کر ائیر پورٹ جانے والی بس میں سوار ہوکر ائیر پورٹ پہنچے۔ حج ہاؤس میں عارضی طور پر بنائے گئے ہسپتال کے کمرے میں آرام کررہے محمد شریف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ حج ہاؤس سے بس میں بیٹھا تو گھبراہٹ اور چینی کا احساس ہو رہا تھا بعد میں یہ احساس مزید بڑھ گیا جس کے بعد وہاں موجود اسٹاف کو ہماری بیٹی ریحانہ نے اطلاع دی جس کے بعد ڈاکٹر نے چیک کیا اور بلڈ پریشر 200 سو کے قریب تھا طبی عملہ نے پرواز کرنے سے منع کردیا جس کے بعد ہم واپس حج ہاؤس آ گئے۔

محمد شریف نے بتایا کہ اچانک طبیعت بگڑنے کی وجہ میری گھریلو پریشانیاں ہیں۔ بیوی کا کئی برس پہلے انتقال ہو گیا تھا تھا بیٹے کی شادی کے بعد اس کی لاش ایک سنسان علاقے میں ملی تھی آج خوشی کے لمحوں میں زندگی کا وہ مشکل بھرا لمحہ یاد آگیا اور بے چینی و گھبراہٹ اس قدر بڑھ گئی کہ مجھے کچھ اندازہ نہیں ہوسکا۔ وہ اپنے گھریلو پریشانیوں و مرحوم بیٹے سے جذباتی لگاؤ کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے اشک بار ہوگئے ۔ اور یہی وجہ رہی کہ ان کے مدینہ پہنچنے کا انتظار طویل ہوگیا۔ محمد شریف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ پر جب طبیعت بگڑی تو اس وقت ڈاکٹروں سے برجستہ کہا کہ اگر طبیعت میں بہتری ہو تو مجھے بھیج دیا جائے لیکن انہوں نے آرام کرنے کے لیے کہا۔ جس کے بعد سے وہ حج ہاؤس میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں آرام کر رہے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ان کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی اور ان کو دوبارہ سفر حج پر روانہ کیا جائے گا۔ ریاستی حج سکریٹری ایس پی تیواری نے بتایا کہ حج کمیٹی نے ان کی تمام تفصیلات کو مرکزی حج کمیٹی ممبئی بھیجا ہے وہاں سے رہنمائی ملتے ہی انہیں مبارک سفر کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ عازم حج کو جلد از جلد روانہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : Haj 2023 لکھنؤ میں عازمین حج کا پہلا قافلہ حج بیت اللہ کیلئے روانہ

Last Updated : May 23, 2023, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.