اس سال بھی عازمین حج کو آن لائن درخواست داخل کرنا ہے۔ آئندہ 12 دسمبر 2020 تک درخواست قبول کی جائے گی۔
ریاست اترپردیش میرٹھ میں حج کمیٹی کے ممبران نے حکومت سے سے مطالبہ کیا ہے کہ ا سال عازمین کی حفاظت کے ساتھ اضافی رقم کو کم کر ان کو سہولت فراہم کی جائے تاکہ کورونا انفیکشن اور لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے سے عازمین کو بڑھی ہوئی رقم جمع کرانے میں دشواری پیش آئے گی۔
ملک کے ساتھ اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سے بھی بڑی تعداد میں میں عازمین حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں میرٹھ میں بھی حج کمیٹی کے ممبران نے مرکزی وزیر اور حج کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وبا کو دیکھتے ہوئے عازمین کو سفر حج میں بہتر سہولیات فراہم کریں۔
آئندہ برس جنوری 2020 عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی ہوگی۔
میرٹھ ضلع حج کمیٹی کے ذمہ داران نے مرکزی حج کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ سال حج کرنے والوں کو قرعہ اندازی میں شامل کئے بغیر ہی حج کی منظوری دی جائے اور اضافی رقم کے بوجھ کو بھی ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کے لیے ویٹ کی شرح میں 10 فیصد تک کا اضافہ
سفر حج 2021 میں عازمین کے لئے حکومت اور حج کمیٹی کی جانب سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کمیٹی کے ذمہ دار ان کا ماننا ہے کہ دوران حج میں اس بار کووڈ 19 کے انفیکشن سے بھی بچانے کی ضرورت ہے تاکہ عازمین پرسکون طریقے سے سفر حج کے ارکان ادا کر سکے۔