ETV Bharat / state

Hafiz Imran Warsi of Moradabad: مرادآباد، فتویٰ جاری کرنے پر جیل - مسلم ڈاکٹر کے مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جلوس پر پھول برسانے والے ایک مسلم ڈاکٹر کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ Hafiz Imran Warsi of Moradabad Arrested for Issuing Fatwa

ا
ا
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 2:51 PM IST

مرادآباد میں ایک مسلم ڈاکٹر نے آر ایس ایس کے جلوس پر پھول برسائے تھے جس کے بعد علاقے کے حافظ عمران نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے انہیں مسجد میں داخلہ دینے سے لوگوں کو منع کیا ہے۔ ڈاکٹر نے تھانے پہنچ کر فتویٰ دینے والے حافظ عمران وارثی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے حافظ عمران وارثی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی ببلو کمار نے بتایا کہ جیسے ہی متاثرہ ڈاکٹر نظام بھارتی کی طرف سے شکایت ملی، پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Hafiz Imran Warsi of Moradabad Arrested for Issuing Fatwa

فتویٰ جاری کرنے پر جیل

دراصل یہ معاملہ مراد آباد کے منتھر تھانہ علاقے کے محمود پور گاؤں کا ہے۔ یہاں 2 اپریل کو بی جے پی سے وابستہ ڈاکٹر نظام بھارتی نے آر ایس ایس کے ایک جلوس پر پھول نچھاور کیے تھے۔ جس کے بعد ان کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔ اس پورے معاملے میں ڈاکٹر نظام نے بتایا کہ 2 اپریل کو انہوں نے گاؤں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جلوس پر پھول برسائے تھے اور اس میں شریک رضاکاروں کا بھی پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا تھا۔ اس سے ناراض ہو کر گاؤں کے حافظ عمران وارثی نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا۔ جن کے خلاف ڈاکٹر نے تھانے میں کیس درج کرایا۔ اسی دوران پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم حافظ عمران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ انہیں رمضان کے مہینے میں مسجد میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ ڈاکٹر نظام نے بتایا کہ اس فتویٰ کی کاپیاں گاؤں کی مساجد اور دکانوں میں تقسیم کی گئیں۔

فتویٰ کی کاپی
فتویٰ کی کاپی

دوسری جانب فتویٰ جاری کرنے والے حافظ عمران وارثی نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نظام بھارتی بچوں کو موبائل پر سٹے کھلواتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بیٹوں کا بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے ناراض ہو کر انہوں نے دکانوں پر اس کے خلاف پمفلٹ تقسیم کر دیئے۔ اس معاملے کے بعد ڈاکٹر نظام بھارتی کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کی جان کو خطرہ ہے۔ ڈاکٹر نظام نے کہا کہ یہ کسی بھی پارٹی یا تنظیم کی حمایت کرنا ان کی ذاتی آزادی ہے اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

پریس نوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.