ETV Bharat / state

میرٹھ: جم ٹرینر کا گولی مارکر قتل - سکوتی نگلی مارگ

ضلع میرٹھ میں آج صبح تھانہ دورالا علاقے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے مارننگ واک کررہےایک جم ٹرینر کا گولی مار قتل کردیا۔

میرٹھ: جم ٹرینر کا گولی مارکر قتل
میرٹھ: جم ٹرینر کا گولی مارکر قتل
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 11:34 AM IST

اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے، اطلاع موصل ہوتے ہی تھانہ دورالا پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق سکوتی کے رہنے والے پرمندر روزآنہ صبح مارننگ واک کے لیے جاتا تھا، آج صبح وہ سکوتی نگلی مارگ پر صبح ساڑھے چھ بجے واک کررہا تھا، اسی دوران وہاں دو موٹر سائیکل سواروں نے پرمندر سے کچھ بات کرنے لیے روکا اور اسے گولی ماردی۔گولی لگنے سے پرمندر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

گولی کی آواز سے پاس کے کھیتوں میں کام کررہے لوگ موقع پر پہنچے، لیکن تب تک حملہ آور وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق پرمندر کے اہلخانہ نے ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی ہے۔ تحریر کی بنیاد مقدمہ درج کرکے جلد از جلد اس واقعہ کا انکشاف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.