ETV Bharat / state

Jewar Airport Inauguration: نوئیڈا میں گجر رہنما گھر میں نظر بند - سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کے رہنما نظربند

رویندر بھاٹی نے کہا کہ 'بی جے پی نے گجر سمراٹ مہر بھوج (Gurjar Samrat Mihir Bhoj) مجسمہ کی نقاب کشائی کے دوران گجر سماج کی توہین کی ہے۔ جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

Jewar Airport Inauguration: نوئیڈا میں گجر رہنما گھر میں نظر بند

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 1:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اتر پردیش نوئیڈا کے جیور ہوائی اڈے کے سنگ بنیاد (Jewar Airport Inauguration) رکھنے کے پروگرام میں کالے جھنڈے دکھانے کی وارننگ دینے پر راشٹریہ گجر سوابھیمان سنگھرش سمیتی یووا (Rashtriya Gurjar Swabhiman Sangharsh Samiti Yuva) کے قومی صدر اور ان کے حامیوں کو پروگرام سے پہلے نوئیڈا پولیس نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔

گھروں میں نظر بند لوگوں نے احتجاجی مقام پر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد گجر برادری کے لوگوں نے اپنے گھروں میں ہی کالے جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کیا۔

سماج وادی پارٹی کے لوہیا واہنی کے عہدیدار بھی اپنے دفتر میں نظر بند رہے۔ انہوں نے پہلے ہی احتجاج کا اعلان کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ان کے دفتر میں ہی روک دیا۔

گجر سوابھیمان سمیتی یووا کے قومی صدر رویندر بھاٹی کو پولیس نے ان کے روزہ جلال پور گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ آج جیسے ہی ان کے حامیوں کو ان کی نظر بندی کی اطلاع ملی وہ ان کے گھر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Jewar Airport Inauguration: وزیر اعظم مودی نے جیور ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا

رویندر بھاٹی نے کہا کہ 'بی جے پی نے گجر سمراٹ مہر بھوج (Gurjar Samrat Mihir Bhoj) مجسمہ کی نقاب کشائی کے دوران گجر سماج کی توہین کی ہے۔ جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

اس موقع پر روی بھاٹی، وجے پال مکھیا، اوم دت، گورو ادھانا، ونیت بھاٹی، وریندر نگر، سنجے ناگر، وکاس بیدھوری، راکیش کاسانہ، کرشنا کھٹانہ اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.