ETV Bharat / state

'کسی بھی بے قصور کو سزا نہیں دی جائے گی'

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 7:09 PM IST

بڈا کھیڑا میں گلدار کے پیٹنے کی ویڈیو گاؤں کے باشندوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے دو افراد کو نام زد کرتے ہوئے 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے دو افراد کو اس معاملے میں گرفتار بھی کرلیا تھا۔

'کسی بھی بے قصور کو سزا نہیں دی جائے گی'
'کسی بھی بے قصور کو سزا نہیں دی جائے گی'

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں دو روز قبل گلدار کو گاؤں کے باشندوں کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو نام زد کرتے ہوئے کئی نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس پی دیہات سھارنپور نے تحقیق کرکے کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دراصل تھانہ بہٹ علاقہ کے گاؤں بڈاکھیڑا میں گلدار کے پیٹنے کی ویڈیو گاؤں کے باشندوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔ جس کے بنیاد پر پولیس نے دو افراد کو نام زد کرتے ہوئے 20 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

وہیں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کے اہلخانہ اور گاؤں کے باشندے سہارنپور پولیس لائن پہنچے اور پولیس کی اس کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر موجود ہونے کے باوجود بھی گاؤں کے باشندوں کو گلدار کو پکڑنے کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔

گاؤں کے باشندوں نے محکمہ جنگلات پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب گلدار نے گاؤں کے باشندوں پر حملہ کیا تت لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لئے گلدار کو پیٹنا شروع کر دیا، جس سے گلدار کی موت واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ٹیکہ کاری 16 جنوری سے ہوگی شروع

وہیں اس معاملے پر ایس پی دیہات سہارنپور اتل شرما نے گاؤں کے باشندوں کو یقین دلایا ہے کہ 'معاملے کی جانچ کرا کر کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی بے قصور کو سزا نہی دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.