ETV Bharat / state

پیفی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کا افتتاح - گور سٹی

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے گور سٹی کی گور انٹرنیشنل اسکول میں پہلی پیفی (فیزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا ) سینئر فٹبال چیمپیئن شپ بوائز انڈر - 17 کا رنگا رنگ افتتاح ہوا۔

Great opening of the first Pefi  National Football Championship
پہلا پیفی قومی فٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 8:22 AM IST

چیمپیئن شپ کا افتتاح راجیہ سبھا کے رکن انل اگروال، نیشنل فٹ بال ٹیم کے رکن شری نشو کمار، جونپور یوپی کے رکن اسمبلی راکیش کمار مشرا، پیفی انڈیا جنرل سکریٹری پیوش جین، گور گروپس اینڈ سنز کے ڈائریکٹر منوج گور، ڈائریکٹر منجو گوڑ اور سی ای او آشیش شرما نے شمع روشن کر کے کیا۔

انل اگروال نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کے وقت اس طرح کے کھیل ایونٹ سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

پیفی قومی فٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح

گزشتہ روز چار میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ دہلی اور گجرات کے درمیان کھیلا گیا، دہلی نے 4-0 جیت درج کی، مغربی بنگال نے کرناٹک کو 7-0 سے ہرایا۔ تیسرا میچ مدھیہ پردیش اور جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا۔ مدھیہ پردیش نے یہ میچ 9 - 1 سے جیتا، چوتھا میچ ہریانہ اور اتراکھنڈ کے مابین کھیلا گیا، ہریانہ نے 14 - 0 سے زیر کر لیا۔ یشس سیرون اور آہن منی شرما نے چار چار گول اسکور کیے۔ یہ چیمپیئن شپ چار اپریل تک جاری رہے گی۔ اس میں 16 ریاستوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.