ETV Bharat / state

CM Yogi On Farmers بحران کے وقت حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، وزیر اعلی یوگی - وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ قدرتی وجوہات جیسے بارش، تیز ہواسے فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پیدا ہونے والی فصل کا معیار بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسی فصلوں کو بھی کم از کم امدادی قیمت کے تحت خریدا جانا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 9:05 PM IST

لکھنؤ: بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ریاست کے متعدد اضلاع میں کسانوں کی فصلوں کو ہوئے نقصانات کے درمیان اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ کسانوں کے مفاد کا تحفظ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حال ہی ریاست کے مختلف حصوں میں ہوئی بارش اور ژالہ باری کے بعد وزیر اعلی نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا۔ریونیو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ریاستی کی تازہ صورتحال پر پیش کی جانے والی پرزنٹیشن کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ریاست کی کئی علاقوں میں کسانوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 9اضلاع میں ژالہ باری کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔بحران کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے اس مزاج میں آئندہ دو۔تین دنوں میں تبدیلی آجائے گی اور موسم معمول کے مطابق ہوگا۔اس کے لئے تمام ضروری انتطامات بہم پہنچائے جائیں۔کسانوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد معاوضہ کی رقم کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔یوگی نے کہا کہ موسم کی اطلاعات وقت کے ساتھ کسانوں تک پہنچائی جائے۔انہوں نے کہا 'ماہرین موسمیات کی وارننگ کے بارے میں معلومات ٹی وی، اخبارات اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے دور دراز کے دیہاتوں میں کسانوں تک پہنچائی جائیں۔ یہ پیشین گوئی 24 سے 48 گھنٹے کی ہونی چاہیے۔ جب لوگ محتاط رہیں گے تو نقصانات بھی کم ہوں گے'۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کا کوئی باشندہ قدرتی آفات کی وجہ سے جاں بحق ہوتا یا انسان۔ جنگلی حیات کے تصادم کی وجہ سے کوئی زخمی ہوتا ہے، تو متاثرہ خاندان سے فوری رابطہ کیا جائے اور ریلیف کمشنر کی سطح پر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے مالی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قدرتی وجوہات جیسے بارش، تیز ہواسے فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پیدا ہونے والی فصل کا معیار بھی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسی فصلوں کو بھی کم از کم امدادی قیمت کے تحت خریدا جانا چاہیے۔ اس کے لیے ضرورت کے مطابق قواعد میں نرمی کرنے کے لیے ایک تجویز تیار کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کے ممکنہ نقصان کی وجہ سے اس سال بھوسے کی قلت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایسی صورت حال میں مویشیوں کے چارے کے انتظامات محکمہ مویشی پروری کو بروقت کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Unseasonal Rain بے موسم بارش سے فصلیں تباہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.